جنتادل رکن مولانا عبیداللہ خان اعظمی کانگریس میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-17

جنتادل رکن مولانا عبیداللہ خان اعظمی کانگریس میں شامل

نئی دہلی
یو این آئی
سابق رکن جنتادل مولانا عبیداللہ خان اعظمی آج سینئر کانگریس قائدین غلام نبیآزاد اور سنجے سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی اعظم گڑھ سے کانگریس کا چہرہ ہوں گے ۔ وہ 18سال تک لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں ۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے1990-96کے دوران اتر پردیش اور1996-2002ء کے دوران جھار کھنڈ سے جنتادل سے نمائندگی کی تھی ۔1992-96کے دوران انہیں جنتادل کے جنرل سکریڑی نامزد کیا گیا تھا اور بعد ازاں وہ اس کے سینئر نائب صدر بنے تھے ۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی جو ایک اردو عربی محقق ہیں،11مارچ1949کو اتر پردیش کے موضع خالص پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں تین بیٹے ، اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ وہ ایک اچھے مقرر بھی ہیں ۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی اپنی شعلہ بیان مذہبی اور سیاسی تقاریر کے لئے مشہور ہیں۔ ملک کی قدیم ترین پارٹی کے رکن بننے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے مولانا عبیداللہ خان نے کہا کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جس کے اپنے نظریات ہیں۔ سیکولرازم اس کی پہچان ہے ۔ یہ پارٹی چاہے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے یا نہ کرے اس کی پالیسی ہمیشہ برقرا ر رہتی ہے اس کے اقدار اور اصولوں کو بھی نہیں بدلاجاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کانگریس اقلیتوں کی کشش کے لئے اور وہ بی انتخابات کے وقت مذہبی کارڈ نہیں کھیلتی ہے ، یہ پارٹی کے سیاسی فوائد کے لئے خوشامد ودلجوئی کی پالیسی پرنہیں چلتی ہے۔2017ء کے دوران منعقد ہونے والے یو پی اسمبلی انتخابات میں پارٹی یقینا اپنا مقدر سنوارے گی اور اس کے کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہوجائے گی۔ ملک کی سب سے زیادہ جانی پہچانی جانے والی جماعت ایک بار پھر زیرو سے ہیرو بن جائے گی۔ مولانا عبیداللہ خان کی کانگریس میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے غلام ن بی آزاد نے کہا مسٹر اعظمی ایک سیکولر لیڈر ہیں اور کانگریس کو ہمیشہ ایسے ایماندار سیاستدانوں کی تلاش رہی ہے ۔ ان کی شمولیت سے پارٹی کو یقینا فائدہ ہوگا۔

Maulana Obaidullah Khan Azmi joins Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں