ہندوستان ثالثی قانون کا عالمی مرکز بنے - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-24

ہندوستان ثالثی قانون کا عالمی مرکز بنے - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں پیچیدہ قانونی عمل کو آسان بنانے ، متضاد قوانین کو ختم کرنے اور ثالثی قانون کو سہل بنانے کی ٹھوس پہل کی ہے اور اب ہندوستان کو ثالثی قانون کے عالمی مرکز کے طور پرقائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ مودی نے ثالثی اور کردار اور سہل بنانے کے لئے قومی پہل، کے موضوع پر ملک میں ثالثی اور کردارقانون کو مضبوط بنانے کے لئے پہلے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین سے درخواست کی کہ ثالثی قانون کو بین الاقوامی سطح پر سہل کیاجانا چاہئے تاکہ ہندوستان کو ثالثی کے عالمی مرکز کے طور پر تیار کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے اس قانون کی بین الاقوامی سطح کا ہونا ضروری ہے۔ قانونی پیچیدگی کو دور کرکے مسائل کے حل کے لئے ثالثی اور مصالحت کے ساتھ ساتھ دیگر متتبادل حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو اضافی سہولت دی جاسکے تاکہ ملک کی عدالتوں پر مسلسل بڑھ رہے بوجھ کو کم کیاجاسکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے حال ہی میں عمل میں نہ آنے والے ایک ہزار سے زائد قوانین کو ختم کیا ہے ۔ اسکا مقصد ملک میں کاروبار کو آسان بنانا اور عالمی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج اس کانفرنس سے ثالثی کو مضبوط بنانے اور ہندوستان کو عالمی سطح پر ثالثی کا مرکز بنانے کی حالت میںلانے میں مدد ملے گی۔

Let's Make India A Global Hub Of Arbitration: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں