ہندوستان نے ایشین چیمپئن ٹرافی ہاکی ٹائٹل جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-31

ہندوستان نے ایشین چیمپئن ٹرافی ہاکی ٹائٹل جیت لیا

30/نومبر
کوآنتن ، ملیشیاء
پی ٹی آئی
ہندوستان نے روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ میں 3-2سے ہراتے ہوئے دوبارہ ایشین چیمپئن ٹرافی ہاکی کا ٹائٹل جیت کر قوم کودیوالی کا تحفہ دیا۔ ہندوستان کے لئے18ویں منٹ میں روپندر پال سنگھ نے پہلا گول بنا کر کامیابی کی مضبوط بنیاد ڈالی ۔ جب کہ یوسف عفان نے23ویں منٹ میں دوسراگول بنایا اسی طرح نیکم تھمیا نے 51ویںمنٹ میں تیسرا اور فیصلہ کن گول داغا۔ پاکستان دو گول سے پیچھے رہنے کے باوجود26ویںمنٹ میں محمد علیم بلال کے ذریعہ گول بناکر واپسی کی کوشش کی جب کہ38ویں منٹ میں علی شان نے دوسرا گول بنایا اسی طرح مقابلہ ایک موقع پر برابری پر آگیا تھا لیکن51ویں منٹ میں تھمیا نے فیصلہ کن گول دغ کر دفاعی چیمپئن کو دوسرے مقام پر دھکیل دیا۔2011ء کے افتتاحی ایڈیشن میں ہندوستان نے پاکستان کو ہراتے ہوئے ٹائٹل جیتا تھا۔ دونوں ہی ٹیموںکے درمیان کھیلا گیا مقابلہ انتہائی سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور تھا ۔ اسی دوران ملیشیا نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ مین3-1سے شکست دیتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کرلیا۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیرا عظم نریندر مودی کے علاوہ ممتا اسپورٹس شخصیتوں اور سیاسی قائدین نے انڈین ہاکی ٹیم کی پاکستان کے خلاف کامیابی پر دیوایل تحفہ سے تعبیر کیا۔ واضح رہے کہ انڈین ٹیم نے پاکستان کو ایشین چیمپئنس ٹرافی میں3-2سے ہرارک ٹائٹل جیت لیا۔ مودی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے ہاکی ٹیم پر فخر ہے اور میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ مرکزی وزیر راجے وردھن راٹھوڑ کے علاوہ وزیر فینانس ارون جیٹلی ، مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے بھی انڈین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دراصل دیوالی کا تحفہ ہے ۔

India beat Pakistan 3-2 to win Asian Champions Trophy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں