دہشت گردی خاتمہ پر بحرین ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-26

دہشت گردی خاتمہ پر بحرین ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

منامہ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور بحرین نے آج یہ کہتے ہوئے دہشت گردی کی مذمت کی کہ یہ تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے ۔ دونوں نے کہا کہ ایک ملک کا دہشت گرد دوسرے کا مجاہد آزادی نہیں ہوسکتا(بظاہر حوالہ پاکستان کی جانب سے حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ستائش کا) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی وزیر داخلہ بحرین شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے منامہ میں ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک، دہشت گردی کی تمام اشکال کے خلاف ا پنے سخت موقف پر متفق ہیں ۔ دہشت گردی تمام ممالک اور فرقوں کے لئے خطرہ ہے ۔ راشد نے کہا کہ بحرین دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی و علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔بیان مین کہا گیا کہ ہندوستان اور بحرین دہشت گردی کو کسی نسل، مذہب یا کلچر سے جوڑنا مسترد کرتے ہیں۔ دونوں ممالک مانتے ہیں کہ ایک ملک کے دہشت گرد کو دوسرا ملک مجاہد آزادی نہیں قرار دے سکتا ۔ دونوں ممالک تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کا استعمال مسترد کردیں۔ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں اور دہشت گرد انفراسٹرکچر کے خلاف جہاں وہ موجود ہو لڑیں۔ مشترکہ بیان راج ناتھ سنگھ کے بحرین کی اعلیٰ قیادت کو یہ بتانے کے ایک دن بعد جاری ہوا کہ پاکستان کا دہشت گردی کو سرکار پالیسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا، تشویش کی بات ہے اور جموں و کشمیر میں موجود بے چینی کی اصل وجہ سرحد پار سے اکسایاجاتا ہے ۔

India, Bahrain denounce terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں