نواز شریف کو عمران خان کی وارننگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-24

نواز شریف کو عمران خان کی وارننگ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
عمران خان نے آج انتباہ دیا کہ پاکستانی صدر مقام میں ان کی پارٹی کے لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں اگر کوئی تیسری قوت جگہ لے تو نواز شریف اس کے زمہ دار ہوں گے ۔ تحریک انصاف پارٹی کے صدر نشین عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گلا کے باہر اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔64سالہ قائد نے یہ ذکر نہیں کیا کہ کونسی فورس یا ادارہ جمہوریت کو پٹری سے اتارے گا۔ پارٹی نے وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات پنامہ پیپرس میں شائع ہونے پر ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے2نومبر کو ایک احتجاج بھی منعقد کیاجانے والا ہے ۔ انہوں نے صراحت کی کہ تیسری قوت کو لانے والے ہم نہیں ہیں۔ اگرچیکہ انہوں نے تیسری قوت کا نام نہیں لیا لیکن ان کے بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ طاقتور ملٹری اسٹابلشمنٹ کا حوالہ دے رہے تھے جو پاکستانی سیاست میں کلیدی طور پر سرگرم ہے ۔ عمران نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے بہانے پاکستانی فوج کو بدنام کررہی ہے۔ ایک جمہوری ملک میں وزیر اعظم عوام کو جوابدہ ہوتا ہے تاہم نواز شریف اپنی دولت کو بچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ پنامہ پیپرس الزامات نہیں بلکہ وزیر اعظم کے کرپشن کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو لتاڑتے ہوئے جو خود کو اپوزیشن بتاتے ہیں وہ اپنے چہروں کو بچانے کے لئے نواز کا دفاع کررہے ہیں۔ یکم نومبر کو س پریم کورٹ میں پنامہ گیٹ اسکینڈل کی سماعت پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ وزیر اعظم کو سزا دے سکتی ہے لیکن پی ٹی آئی صرف نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں