دیوالی کے موقع پر ٹریفک جام سے 200 کروڑ کا ایندھن ضائع - ایسوچام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-30

دیوالی کے موقع پر ٹریفک جام سے 200 کروڑ کا ایندھن ضائع - ایسوچام

29/نومبر
نئی دہلی
پی ٹی آئی
دیوالی کے موقع پر ٹریفک جام سے ملک بھرمیں پیسے اور وقت کی بربادی کا باعث بن رہا ہے ۔ تاجروں کی تنظیم ایسو چام کے تجزیہ کے مطابق دیوالی کے موقع پر ہندوستان کے بڑے شہروںمیں گاڑیوں کی بے انتہا سست آمد و رفت سے نہ صرف وقت کی بربادی ہورہی ہے بلکہ ٹریفک جام سے200کروڑ روپے مالیتی ایندھن بھی ضائع ہورہا ہے ۔ ایسو چام کے تجزیہ کے مطابق کئی شہروں کے مقامی انتظامی نے احتیاطی اقدام کے طور پر مختلف علاقوں کی مصروف مارکٹس پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو تحدیدات عائد کرتے ہوئے ٹریفک کو آسان بنانے کی مساعی کی ہے ۔ پھر بھی آخری لمحات کی خریداری اور دیوایل کی تہنیت دینے کے لئے کئی شہروں میں ٹریفک مسدود ہوسکتی ہے ۔ ایسو چام کے مطابق فیسٹول کے موقع پر شہر احمد آباد ، بنگلور، دہلی ، این سی آر ، کولکتہ، حیدرآباد ممبئی، پونے اور دیگر بڑے شہروں میں شدید ٹریفک دیکھی گئی ہے ۔ ایسو چام کے سکریٹری جنرل ڈی ایس راوت نے بتایا کہ ایسے افراد کو سل بھر میں اپنی ذاتی گاڑیوں میں بہت ہی کم سفر کرتے ہیں، وہ بھی اپنے دوستوں اور شتہ داروں کو دیوالی کی مبارکباد دینے کے لئے اپنی ذاتی گاڑیوں میں ہی نکلتے ہیں۔ راوت نے بتایا کہ سادہ انداز کے مطابق شہروں میں ٹریفک میں25فیصد اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹریفک میں اضافہ کی کئی دیگر وجوہات بھی ہیں جن میں گاہکوں کو لبھانے دوکانداروں کی جانب سے سڑکوں اور پارکنگ علاقوں میں دکانات میں آگے خیمہ لگا کر توسیع کرتے ہیں۔ اس سے ٹریفک جام ہوتا ہے اور عوام کو چار گھنٹہ ضائع ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس حکام کی جانب سے ٹریفک کی صورتحا پر قابو پانے کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جاتے ہیں اور سوشیل میڈیا کے ذڑیعہ ٹریفک تحدیدات کے بارے میں عوام کو مطلع کیاجاتا ہے لیکن سڑکوں پر بھیڑ پر قابو پانے کے لئے عصری طریقہ سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

Diwali traffic leads to Rs 200 crore fuel loss annually

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں