دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 50 ویں سالگرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-12

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 50 ویں سالگرہ

Dilip-Kumar-Saira-Banu-50th-wedding-anniversary
نئی د ہلی
یو این آئی
بالی ووڈ کے افسانوی اداکار دلیپ کمار آج اپنی یادوں میں کھو گئے ۔ آج سائرہ بانو کے ساتھ ان کی شادی کی50ویں سالگرہ تھی ۔ دلیپ کمار کو ان کے مداحوں ، بہی خواہوں اور فلمی دنیا کی نامور شخصیتوں نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور یہ خواہش ظاہر کی کہ یہ جوڑا اور بھی کئی برس تک ایک ساتھ رہے اور ان کی عمر دراز ہو ۔ دلیپ کمار اسی دوران یادوں میں کھوگئے اور اپنے مداحوں سے گفتگو کے دوران ان حسین لمحات کا تذکرہ کیا جو ان برسوں کے دوران انہوں نے اور سائرہ بانو نے ایک ساتھ گزارے ہیں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی اور سائرہ بانو کی نادرونایاب تصاویر کو پوسٹ کیا۔ دلیپ کمار نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سائرہ بانو کے ساتھ ان کی محبت کا اظہار کیا اور50سالہ ازدواجی زندگی میں ان سے ان کی محبت پر سائرہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا، بنت مہتاب ہو گر دعاؤں سے اتر آئی ہو‘‘ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی11اکتوبر1966کو شادی ہوئی تھی ۔ اس وقت دلیپ کمار فلمی دنیا کے ایک مشہور ترین اداکار تھے ۔ اور ان کی عمر44برس تھی جب کہ سائرہ بانوجو ایک مشہور فلمی اداکارہ تھیں ان کی عمر22سال تھی۔

Dilip Kumar and Saira Banu celebrate their 50th wedding anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں