سرحد پار سے دہشت گردی سنگین چیلنج - وزیر اعظم نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-05

سرحد پار سے دہشت گردی سنگین چیلنج - وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
پاکستان سے دہشت گرد حملے جاری ہیں ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے دن سرحد پار دہشت گردی اور مذہبی کٹر پن کو ہمارے سماج کے لئے سنگین چیلنج قرار دیا جب کہ دورہ کنندہ وزیر اعظم سنگا پور لی سی لونگ نے دہشت گردی کی تمام اشکال کی مذمت کی ۔ مودی نے نئی دہلی میں دونوں ممالک کی وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کی بڑھتی لہر اور مذہبی کٹر پن ہمارے سماج کے لئے سنگین چیلنجس ہیں۔ یہ ہمارے سماج کے تانہ بانہ کے لئے خطرہ ہیں ۔ مودی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امن اور انسانیت کے قائل افراد کو اٹھ کھڑے ہونے اور اس برائی کے خلاف متحدہ طور پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم کے یہ ریمارکس18ستمبر کے اری حملہ کے پس منظر میں آئے ہیں جس میں اٹھارہ فوجیوں کی جان گئی تھی ۔ اتوار کے دن بارہمولہ میں فوجی کیمپ پر حملہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہوا تھا ۔ اری حملہ کے بعد ہندوستان نے ساؤتھ ایشین اسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن(سارک) کی چوٹی کانفرنس کا بائیکاٹ کیا جو نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تھی۔ اس نے بائیکاٹ کی وجہ دہشت گردی کو پاکستان کی سر پرستی بتائی تھی ۔ ہندوستانی فوج نے حقیقی خط قبضہ کے اس پار دہشت گردوں کے لانچ پیاڈس پر سرجیکل حملے کئے تھے جس میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔ منگل کے دن مشترکہ صحافتی بیان میں سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے دہشت گردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتے ہوئے اری حملہ کے مہلوکین کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان اور سنگا پور نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ ان خطرات سے نمٹنے آپسی تعاون بڑھایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماررا دفاعی و سلامتی تعاون ہماری شراکت داری کا کلیدی ستون ہے ۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت داری کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔ منگل کے دن وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد ہندوستان اور سنگا پور نے تین یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ گزشتہ سال نومبر میں اپنے دورہ سنگاپور کی یاددہانی کراتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے باہمی تعلقات دفاعی نقطہ نظر سے اہم شراکت داری کی سطح پر پہ نچ گئے ہیں ۔ باہمی تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم لی نے کہا کہ سنگا پور، ہندوستان کا قدراں ہے اور وہ اس کے ساتھ جہاں بھی ممکن ہو تعاون کرے گا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے لی سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم لی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد ہندوستان کے پانچ روزہ دورہ پر آیا ہوا ہے ۔ لی چہار شنبہ کے دن صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں ادئے پور روانہ ہوجائیں گے جہاں سنگا پور اور حکومت راجستھان کے درمیان معاہدہ پر دستخط متوقع ہے ۔

Cross border terror a challenge to India: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں