دہشت گردی بزدلوں کا ہتھیار - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-29

دہشت گردی بزدلوں کا ہتھیار - راج ناتھ سنگھ

28/نومبر
نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے جنگب ندی کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری رکھااسے منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نیم فوجی دستے سرحدوں پر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور وہ اس کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوںنے گریٹر نوئیڈا میں پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ہماری افواج ہند ، پاک سرحد پر صورتحا سے نمٹنے کے لئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ اس کے لئے مکمل تیارہیں۔ ایجنسیز کے بموجب وزیر داخلہ نے سرحد کی نگرنای کرنے ولی فوج ہند۔ تبت سرحدی فوج کے55ویں یوم تاسیس تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ سرد جنگ کررہا ہے اور وہ دہشت گردی کے بزدلانہ ہتھیار کا استعما کرتے ہوئے ہندوستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہاہے ۔ انہوں نے کہا پڑوسی ملک سرد جنگ کررہا ہے لیکن دہشت گردی بہادروں کا ہتھیار نہیں ہے بلکہ بزدلوں کا ہتھیار ہے ۔ جو لوگ پیچھے سے لڑائی لڑتے ہیں انہیں بزدل کہاجاتا ہے ۔ وہ دہشت گردی کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس سرحد پر سخت ترین چوکسی برقرار رکھی ہوئی ہے ۔ جس کے باعث اس سل چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے ہندوستانی علاقہ میں مداخلت کاری میں60فیصد کمی ہوگئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں