کاویری تنازعہ - ٹاملناڈو میں مسلسل دوسرے دن ریل روکو احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-19

کاویری تنازعہ - ٹاملناڈو میں مسلسل دوسرے دن ریل روکو احتجاج

چینائی
پی ٹی آئی
کاویری مسئلہ پر ریاست کے مختلف مقامات پر آج مسلسل دوسرے دن اپ وزیشن جماعتوں کی جانب سے ریل اور راستہ روکو احتجاج جاری رہا۔ کسان بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس نے احتجاج منظم کرنے پر ٹامل مانیلا کانگریس کے لیڈر جی کے واسن اور تقریباً تین سو کسانوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔ ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائیکواور وی سی کے پارٹی کے صدر تھرومالن نے یہاں ایگمور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے کئی کارکنوں کے ساتھ جن میں بائیں بازو جماعتوں کے کارکن بھی شامل تھے،ایک ایکسپریس ٹرین کو روک دیا۔ دو سینئر قائدین ٹرین اور کے انجن پڑ چڑح گئے اور سی ایم بی کی تشکیل پر مرکز کے موقف کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے ۔ نام تمیز ہارکاچی کے لیڈر سیمان نے اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا، جنہیں بعد ازاں پولیس نے وہاں سے ہٹادیا۔ ریاست کے کاویری ڈیلٹا ریجن بشمول ضلع ترچراپلی اور تھنجاو ر میں ایسے ہی احتجاج کئے گئے ، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریل روکو احتجاج کرنے پر مختلف مقامات سے بیسیوں کسانوں اور سیاسی جماعتوں کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تھنجاور میں احتجاج منظم کرنے پر واسن کو سینکڑوں پارتی کارکنوں کے ساتھ گرفتارکرلیاگیا ، جب کہ ضلع ترچرا پلی میں چینائی جانے والی ویگائی ایکسپریس کو روکنے پر تین سو کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مدورائی اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کی گئی تھی، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کی جاسکے ۔ مدورائی میں مظاہرین سے زیادہ تعداد پولیس کی تھی ، جس نے سیکوریٹی رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں ، تاکہ مظاہرین کو اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔ سپریم کورٹ کی تقرر کردہ اعلیٰ سطحی تکنیکی ٹیم نے کل عدالت میں اپنی ر پورٹ داخل کی ہے ۔ یہ ٹیم کاویری طاس کا معائنہ کرنے تشکیل دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تنازعہ کے حل کے لئے پانی کی تقسیم کے ازکار رفتہ اور غیر سائنسی طریقہ کار کو ترک کیاجائے ۔ کرناٹک اور ٹاملناڈو دونوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ، جس کی وجہ سے عوام میں بے روزگاری اور مالی مشکلات پیدا ہورہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں