آندھرا پردیش و اڈیشہ سرحد پر انکاؤنٹر - 24 ماؤسٹ ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-25

آندھرا پردیش و اڈیشہ سرحد پر انکاؤنٹر - 24 ماؤسٹ ہلاک

وشاکھا پٹنم
پی ٹی آئی، یو این آئی ، اے این ایس
آندھرا پریش کی سرحد کے قریب اڈیشہ کے ضلع ملنگری میں آج سیکوریٹی فورسیس نے کم از کم چوبیس ماؤسٹوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ ان میں ماؤسٹ کے چند اعلیٰ قائدین بھی شامل ہیں ۔ انکاؤنٹر میں بڑی تعداد میں ماوستوں کی ہلاکت کے بعد اس علاقہ میں ممنوعہ تنظیم کو شدید دھکہ پہونچا ہے ۔ چترا کنڈا جو اے پی سرحد کے قریب ہے ، ریموٹ علاقہ ہے جہاں سیکوریٹی فورسس نے کم از کم چوبیس ماوسٹوں کو مارگرایا ہے ان میں چند خاتون ماؤسٹ بھی شامل ہیں۔ ضؒع ملکنگری کے ایس پی مترا بھانو مہا پترنے یہ باتبتائی ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران مقام انکاؤنٹر سے چوبیس نعشیں جن میں چند خواتین کی ہیں، دستیاب ہوئی ہیں جب کہ چند ماوسٹ ممکن ہے کہ فرار ہوگئے۔ انٹلی جنس کی اطلاعات کے بعد علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس کی طلایہ گردی میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اڈیشہ کے جی ڈی پی کے بی سنگھنے بتایا کہ اس علاقہ میں اے پی اڈیشہ بارڈر اسپیشل زونل کمیٹی کے کیڈر کی موجدگی کی انٹلیجنس اطلاعات ملی تھیں۔ اڈیشہ پولیس کو بھی ایسی اطلاعات وصول ہوئی تھیں کہ یہاں ماوسٹ کے کیمپ منعقد ہوئے تھے۔ یہ اڈیشہ۔ اے پی سرحد کے قریب مضافاتی علاقہ ہے۔ ایک طرف اڈیشہ پولیس نے تلاشی مہم شروع کی تھی جب کہ دوسری جانب اے پی کے گرے ہانڈس نے آپریشن شروع کیا تھا ۔ سنگھ نے کہا کہ نعشوں کو ضلع ملکنگری لانے کے لئے ہیلی کاپٹرس کا استعمال کیاجارہا ہے کیونکہ یہ علاقہ گھنے جنگلات سے محصور ہے اور اس تک رسائی کے لئے سڑک کی سہولت نہیں ہے ۔ملکنگری کو ماسٹوں سے شدید متاثرہ ضلع ماناجاتا ہے ۔ ستمبر سال2013میں اس ضلع کے پاڈیا میں پیش آئے انکاؤنٹر مین13ماوسٹ مارے گئے تھے۔ آندھرا پردیش کے ایک انتہائی اعلیٰ پولیس عہدیدار نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ اس انکاؤنٹر کے مہلوکین میں ماوسٹ کے اعلیٰ لیڈر اور ایک دوسرا اعلیٰ رینک کے ماوسٹ کے فرزند بھی شامل ہیں۔ اے پی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نندوری سامبا شیوا راؤ، انکاؤنٹر کی اطلاع ملنے کے فوری بعد وشاکھا پٹنم پہونچے اور انکاؤنٹر میں چوبیس ماوسٹوں کی ہلاکت کی توثیق کی ۔ آندھرا پردیش پولیس کے مطابق اس انکاؤنٹر میں مخالف ماوسٹ فورس گرے ہانڈس کے دو کانسٹبلس بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اڈیشہ کے ضلع ملکنگری کے رام گرہا کے جنگلاتی علاقہ میں دونوں ریاستوں کی پولیس حسب معمول مشترکہ طور پر تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ یہ انکاؤنٹر پیش آیا۔ پولیس فورس اور ممنوعہ ماوسٹوں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹہ تک دو بدو فائرنگ کا تبادلہ چلتا رہا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ زخمی پولیس کانسٹبلس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وشاکھا پٹنم کے کنگ جارج ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ انکاؤنٹر کے مقام سے اے کے47رائفلیں دستیاب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے ماوسٹوں کے زیر زمین اسلحہ کے زخیرہ کو بھی ضبط کیا ہے ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ اس علاقہ میں تلاشی مہم ہنوز جاری ہے کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ اس علاقہ میں مزید ماوسٹ روپوش ہیں۔ یو این آئی کے بموجب آندھرا پردیش کے گرے ہانڈس اور اڈیشہ کی پولیس نے ایک بڑے انکاؤنٹر میں اکیس ماوسٹوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ضلع ملکنگری کے جنگلاتی علاقہ میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں یہ انکاؤنٹر پیش آیا۔ یہ ضلع اے پی، اڈیشہ کی سرحد کے قریب ہے۔ ضلع رورل ایس پی شرما کے بموجب اس انکاؤنٹر میں گرے ہانڈس کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔ گرے ہانڈس نے اے پی اڈیشہ سرحد کے قریب ضلع ملکنگری کے رام گرہا کے بے جیجی مقام پر اکیس ماوسٹوںکو ہلاک کردیا ہے ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ عہیدار کے ذرائع کے بموجب مہلوکین میں ماوسٹ اعلیٰ قائدین شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کے بشمول کئی اے کے47کی چار عدد رائفلس، دو ایس ایل آر ایس اور دوINSASرائفل بھی دستیاب ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع پر یقین کیاجائے تو مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ آئی اے این ایس کے بموجب پیر کو آندھرا پردیش کے سرحد کے قریب پولیس کے کے ساتھ فائرنگ میں چوبیس ماؤسٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقام حادثہ سے دستیاب عصری اسلحہ سے اس بات کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ان مہلوکین میں ماوسٹ کے اعلیٰ لیڈرس اور دو خواتین شامل ہیں۔ دو کمانڈوز بھی اس میں زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے پہلے ماوسٹوں سے خود سپرد ہونے کو کہا مگر ماوسٹوں نے فائرنگ شروع کردی یہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں بیس ماوسٹ مارے گئے۔
وشاکھاپٹنم
آئی اے این ایس
آندھرا پردیش کی مخالف ماوسٹ خصوصی پولیس گرے ہانڈسکا ایک کمانڈو، ماوستوں کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ ماوسٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں گرے ہانڈ کے دو کمانڈو زخمی ہوگئے تھے جنمیں سے ایک کمانڈو ابوبکر جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ علاج کے لئے وشاکھا پٹنم منتقل کیا گیا، زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ابوبکر ضلع وشاکا پٹنم کے گاجوواکے رہنے والے تھے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سریکانگت نے شہید کمانڈو کے مکان پہونچ کر غم زدہ افراد خاندان کو پرسہ دیا۔
حیدرآباد
آئی اے این ایس
حیدرآباد ہائی کورٹ نے پیر کے دن حکومت آندھرا پردیش کو ہدایت دیکہ وہ27اکتوبر تک انکاؤنٹر میں مارے گئے ماوسٹوں کی نعشوں کو محفوظ رکھے۔ سیول لبرٹیز کے ایک کارکن کی رٹ درخواست پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی مشترکہ ہائی کورٹ نے حکومت اے پی کو ہدایت دی کہ 27اکتوبر تک مہلوک ماوسٹوں کی نعشوں کو محفوظ رکھے۔ یہ احکام جاری کرنے کے بعد عدالت نے سماعت کی آئندہ تاریخ26اکتوبر مقرر کی ہے ۔ آندھرا پردیش کے سرحد سے قریب اڈیشہ کے ضلع ملکنگری میں 21ماوسٹ اور ایک پولیس جوان ہلاک ہوگئے۔ ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ یہ انکاؤنٹر اڈیشہ میں پیش آیا ہے جب کہ مہلوک ماوسٹوں کی نعشیں ہنوز آندھرا پردیش نہیں لائی گئی ہیں ۔ اس لئے اس وقت کوئی حکم صادر نہ کیاجائے مگر عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ماوسٹوں کی نعشوں کو شاکھاپٹنم کے کنگ جار ج ہاسپٹل میں محفوظ رکھے۔
حیدرآباد
آئی اے این ایس
انقلابی شاعروراورا راؤ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے آندھرا، اڈیشہ سرحد کے قریب ایک میٹنگ پرحملہ کرتے ہوئے ماوسٹوں کو ہلاک کیا ہے۔ انہوںنے پولیس کے اس دعویٰ کو غیر صحیح قرار دیا کہ فائرنگ کے تبادلہ کے درمیان ماوسٹ مارے گئے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ماوسٹوں کی میٹنگ پر دانستہ طور پر حملہ کیا گیا۔ پیر کے دن ضلع ملکنگری میں پولیس نے بیس ماوسٹوں کو مار گرایا ہے ۔ ان مہلوکین میں ماوسٹ کے چند اعلیٰ قائدین شامل ہوسکتے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے بتایا گیاہے۔ وراوراراؤ نے اس حملہ میں ملوث پولیس جوانوں کا خلاف قتل کا کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ویراسم کے قائد راؤ نے جو انقلابی ادیبوں کی ایک تنظیم ہے ، استفسار کیا کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد ماوسٹوں کی جانب سے کوئی حملہ ہوا ہے؟ تو پھر اس فرضی انکاؤنٹر کی کیوں ضرورت پیش آئی۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے بر سر خدمت جج کے ذریعہ اس واقعہ کی تحقیقات کرانے اور مہلوکین کی نعشوں کو وشاکھاپٹنم لانے کا مطالبہ کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں