اکیسویں صدی کی لائبریریاں غریبی دور کرنے میں مددگار - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-27

اکیسویں صدی کی لائبریریاں غریبی دور کرنے میں مددگار - حامد انصاری

تیزپور( آسام)
پی ٹی آئی
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آ ج تیز پوریونیورسٹی میں علم، لائبریری اور انفارمیشن نٹ ورکنگ پر سہ روزہ انیسویں قومی کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کی لائبریریاں غربت سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور امیروں و غریبوں کے درمیان فرق کو کم کرسکتی ہیں۔ حامد انصاری نے ڈیولپنگ لائبریری نٹ ورک نئی دہلی(DELNET) اور تیز پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاید تاریخ میں پہلی مرتبہ غریبوں کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ معلومات کی تخلیق او ر استعمال کے ذریعہ اپنی دولت میں اضافہ کریں اور اس تاریخی تحریک میں لائبریریاں مرکزی رول ادا کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ(DELNET) ایک بڑا لائبریری نٹ ورک ہے جس سے ہندوستان اور دیگر8ممالک کی5,600لائبریاں مربوط ہیں ۔ اس قومی کنونشن میں اسمارٹ لائبریریز اور انسپائرڈلائبریرینس کے موضوع کے تحت متعدد جدید مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ حامد انصاری نے ملک کے لائبریری شعبہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی اور اسمارٹ لائبریری کے تصور کو عام کرنے میںDELNETکے رول کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیٹ نہ صرف معلومات کی تقسیم میں اضافہ کرتی ہے بلکہ علم ، پیداوار اور استعمال کے تغیر پذیر تصورکو بھی ابھارتی ہے ۔ حامد انصاری نے کہا کہ میں کتابوںکا کیڑا ہوں اور کتابوں اور ان سے متعلق معلومات سے مطمئن ہوتا ہوں ۔ میںDELNETکے موثر ہونے کی توثیق کرسکتا ہوں ۔ 1998ء میں نئی دہلی میں انڈیا انٹر نیشنل سنٹرل ائبریری میں ایک تاریخی کوشش کی گئی تھی ۔ اب ہماری وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی کے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر اور وزارت کلچر کی جانب سے اس کی مدد کی جاتی ہے ۔

21st century libraries can help fight poverty: Hamid Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں