سعودی عرب میں پھنسے سعد گروپ کے 1100 ملازمین کی واپسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-22

سعودی عرب میں پھنسے سعد گروپ کے 1100 ملازمین کی واپسی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
زائد از1100ہندوستانیوں کے اپنے وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جو سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے ۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے بتایا کہ حکومت سعودی عرب نے سعد گروپ ملازمین کو اگزٹ ویزا جاری کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ وی کے سنگھ ، ملازمت سے محروم ہونے والے ان ملازمین کی واپسی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں ہی قیام کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے میں تعاون کے لئے حکومت سعودی عرب سے اظہار تشکر کیاہے ۔ مملکتی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر محنت سے کل ملاقات کی تھی جس پر انہوں نے سعد گروپ کے ورکرس کو اگزٹ ویزا دینے سے اتفاق کرلیا ۔ اس گروپ میں کام کرنے والے جملہ1100ملازمین آئندہ ہفتوں میں وطن واپسی کا آغاز کریں گے ۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب میں معیشت میں سست روی کی وجہ سے کئی ہندوستانی ملازمین اور مزدور روزگار سے محروم ہوہے ہیں۔ وی کے سنگھ ان مزدوروں اور ملازمین کی وطن واپسی کے سلسلہ میں اقدامات کے لئے حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔ سعودی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کمپنی آیا آجر کی جانب سے نو آبجکشن سرٹیکفٹ کی اجرائی کے بغیر وہ اگزٹ ویزا منظور نہیں کرسکتے تاہم ہندوستا ن کی کوششوں کی وجہ سے اس کے بغیر ہی ہندوستانی ملازمین کو وطن واپس ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

1,100 retrenched Indians returning from Saudi Saad group

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں