آندھرا میں پیٹرو کیمیکل کامپلکس قائم کیا جائے گا - مرکزی مملکتی وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-05

آندھرا میں پیٹرو کیمیکل کامپلکس قائم کیا جائے گا - مرکزی مملکتی وزیر

نیلور
یو این آئی
مرکزی مملکتی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پرادھان نے ریاست آندھرا پردیش میں نئے پیٹرو کیمیکل کامپلکس کے قیام اور وشاکھا پٹنم میں موجود ہ ہندوستان پٹرولیم کیمیکل لمٹیڈ[ایچ پی سی ایل] کی توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ سورنا بھارتی ٹرسٹ[ایس بی ٹی] کی 15ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ اس ٹرسٹ کو مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی دختر دیپا وینکٹ چلاتی ہیں ۔ دھرمیندر پرادھان نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں نیا پٹرولیم کیمیکل کامپلکس قائم کیاجائے گا ۔ وشاکھا پٹنم میں ایچ پی سی ایل کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ اس ریاست میں پٹرولیم یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔ ان بڑے پراجکٹس پر52ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرشنا، گوداوری کے طاس میں تیل کے کثیر ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اگر اس تیل کونکالا جائے تو پھر اندھرا پردیش، پٹرولیم کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آج سے پندرہ سال قبل سورنا بھارتی ٹرسٹ قائم کیا گیا تھا جس کا ہم مقصد غریبوں میں ماہر انہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی تربیت دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرسٹ کو حکومت کی کسی قسم کی مدد نہیں ملتی۔ پروگرام سے اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر ایم پی ہری بابو ، اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو، کوچ گوپی چند اور دیگر موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں