آفات سماوی سے نمٹنے کی ذمہ داری بھی فوج ہی کے کندھوں پر - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-11

آفات سماوی سے نمٹنے کی ذمہ داری بھی فوج ہی کے کندھوں پر - پرنب مکرجی

چینائی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ مسلح افواج کا چیلنج صرف سرحدوں کی حفاظت تک ہی محدود نہیں رہ گیا ہے بلکہ قدرتی یا انسان کی پیداکردہ آفات سے نمٹنے کی ذمہ داری بھی بار بار فوج کے ہی کندھوں پر آرہی ہے ۔ مکرجی نے یہاں آفیسرز ٹریننگ اکیڈیمی میں ہندوستانی فوج میں بھرتی ہوئے رکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ21ویں صدی کیس امنے اپنے نئے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسانیت کی تاریخ میں بد امنی اور عدم استحکام کا ماحول رہا ہے لیکن یہ صدی انتشار اور تنازعات کا سامنا کررہی ہے جس میں بیرونی اور اندرونی دونوں عناصر شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ہندوستان کو ایسے نوجوان مرد اور خواتین کی ضرورت ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی بازی لگادیں اور بغیر تھکے مشکل سے مشکل حالات کا بھی سامنا کرسکیں ۔ ہمیشہ یا درکھو کہ عظیم اور طاقتور فوج کا سپ ریم پوائنٹ اس کی طاقت نہیں ہوتی بلکہ اس کا مہارت اور اسٹائل ہوتی ہے ۔ آپ کی اصل قیادت کی صلاحیت متضاد حالات میں پرکھی جائے گی۔ جب آپ مشکلوں سے لڑ رہے ہوں گے تو یاد رکھئے کہ آپ نوجوان اور مضبوط کندھوں پر کروڑوں لوگوں کی توقعات کے بوجھ گے۔ مکرجی نے کہا کہ یہ تمام چیلنجز امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے قابل اور جوابدہ مسلح فوج چاہتی ہیں جو تمام شہریوں کے لئے ملک کو امن اور سم ددھ کی راہ پر لے جانے کے لئے اہم ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا ہمیشہ یاد رکھو کہ عظیم اور طاقتور فوج کا نقطہ عروج اس کی طاقت نہیں ہوتی بلکہ اس کی مہارت اور طریقہ کار ہوتا ہے ۔ آپ کی قیادت کی اصل پہچان مشکل حالات میں ہی ہوگی۔ جب آپ مشکلوں سے لڑرہے ہوں گے تو یاد رکھئے کہ آپ کے نوجوان اور مضبوط کندھوں پر کروڑوں لوگوں کی توقعات کا بوجھ ہوگا۔ مکرجی نے کہا کہ یہ تمام چیلنجز امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے قابل اور جوابدہ مسلح افواج چاہتے ہیں جو تمام شہریوں کے لئے ملک کو امن اور خوشحالی کی راہ پر لے جانے کے لئے اہم ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں