حکومت تلنگانہ نے پراجکٹس کی لاگت کئی گنا بڑھا دی - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-30

حکومت تلنگانہ نے پراجکٹس کی لاگت کئی گنا بڑھا دی - ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کئی پراجکٹس کی لاگت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے اور وہ پنچایتوں کے لئے فنڈس بھی مختص نہیں کررہی ہے ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ہر پراجکٹ کی لاگت کو100تا200گنا بڑھا دیا ہے ۔ وہ انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے ہر ایک کا استحصال کررہی ہے۔ سنگھ جو تلنگانہ میں کانگریس امور کے انچارج ہیں کہا انہیں بڑی حیرانی ہوئی جب (مودی کے ریاست کے حالیہ دورہ کے دوران) وزیر اعظم نے چیف منسٹری کی تعریف کی اور کے سی آر نے بھی نریندر مودی کی مدح سرائی کی ۔ پھر امیت شاہ( بی جے پی کے قومی صدر) کی آمد ہوئی ۔ انہوں نے کہا یہ تلنگانہ ہندوستان کی انتہائی بد عنوان حکومت ہے ۔ اس طرح یا تو مودی عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں یا امیت شاہ بے وقوف بنارہے ہیں اور کے سی آر دونوں شخصیتوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ اب تلنگانہ کو سمجھنے کی ضرورت کہ کون درست ہے آیا مودی درست ہے یاکے سی آر یا امیت شاہ درست ہیں۔ کانگریس پارٹی کا احساس ہے کہ یہ تینوں شخصیتیں عوام کو بے وقوف بنارہی ہے ،۔ مودی نے ہر اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرنے اور بیرونی ممالک سے تمام کالے دھن کو لانے کا انتخابی وعدہ کرتے ہوئے ملک کے عوام کو بے وقوف بنایا ۔ کانگریس، کے سی آر سے نمٹنے کے لئے اور عوام ذہنوں میں وہ کیسے ہیں اس کی عکاسی کے لئے بھی تیار ہے کیونکہ انہوں نے جھوٹے وعدے کئے تھے ۔

Tel govt inflated projects cost many times, alleges Digvijaya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں