مرکزی ملازمین کی ملک گیر ہڑتال - 18 کروڑ ملازمین کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-02

مرکزی ملازمین کی ملک گیر ہڑتال - 18 کروڑ ملازمین کی شرکت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لازمی خدمات جیسے بینکنگ وپبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ہی ساتھ عوامی شعبہ کے اداروں کی کارکردگی کل2ستمبر کو متاثر ہوسکتی ہے کیونکہ دس مرکز ٹریڈ یونینوں نے بہترا جرتوں اور سہولتون سے متعلق ان کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے توجہ نہ دئیے جانے کے خلاف ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ بی جے پی سے وابستہ بھارتیہ مزدور سنگھ کے سواء تمام بڑی یونینیں ہڑتال میں شامل ہوگئی ہیں اور ان کے مطالبات پر غور کرنے سے متعلق حکومت کے تیقنات اور دو سال کے بونس اور اقل ترین اجرت میں اضافہ کے اعلانات کو بالکل ناکافی قرار دیا ہے ۔ ٹریڈ یونین قائدین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہڑتال گزشتہ سال کی ہڑتال سے بھی بڑی رہے گی اور توقع ہے کہ ہڑتالی ملازمین کی تعداد18کروڑ رہے گی۔ گزشتہ سال یونینوں نے کہا تھا کہ اس وقت ملک گیر ہڑتال میں چودہ کروڑکے لگ بھگ ورکرس نے حصہ لیا تھا۔ مرکزی ٹریڈ یونینوں کے بارہ نکاتی منشور مطالبات میں 18ہزار روپے اقل ترین ماہانہ اجرت ، قیمتوں، پر کنٹرول اور تین ہزار روپے اقل ترین ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے ۔ اسی دوران مرکز نے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائں کہ کل ٹریڈ یونینوں کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے باعث مفاد عامہ کی خدمات اور لازمی خدمات پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام سرکاری محکمہ جات کے سکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کی وزارتوں کے تحت مختلف خدمات کے پر سکون انداز میں چلنے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔

Strike on 2nd September 2016 - 18 crore workers participated in strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں