سماج وادی پارٹی میں دراڑ کے نئے آثار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-20

سماج وادی پارٹی میں دراڑ کے نئے آثار

لکھنو
یو این آئی
سماج وادی پارٹی میں جاری لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے اور انتقامی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ ریاستی صدر کی حیثیت سے اپنی نئی میعاد کے دوسرے دن شیو پال سنگھ یادو نے ساتھ یوتھ قائدین کو خارج کردیا، جن میں تین ارکان کونسل بھی شامل ہیں ، جو چیف منسٹر اکھلیش یادو کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نے آج کونسل کے ارکان آنند بہادریہ، سنیل یادو ساجن اور سنجے لاتھر کے علاوہ سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کے قومی صدر گورودوبے اورو ریاستی صدر محمد عاد، یوجن سبھا کے ریاستی صدر برجیش یادو، چھاتر سبھا کے ریاستی صدر ڈگ وجئے سنگھ دیو کو مخالف پارٹی سر گرمیوں کی پاداش میں خارج کردیا۔ تمام ساتھ یوتھ قائدین چیف منسٹر اکھلیش یادو کے قریبی بتائے جاتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتہ اکھلیش یادو کو ریاستی صدر کے عہدہ پر بحال کرنے احتجاج منظم کیا تھا۔انہوں نے ملائم سنگھ کی قیامگاہ کا گھیراؤ بھی کیا تھا اور ان کے خلاف نعرے لگائے تھے ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کے قریبی قائدین کا اندرون دو دن یہ نواں اخراج ہے ۔ شیوپال یادو نے کل اپنی میعاد کے پہلے دن رام گوپال یادو کے بھتیجے و رکن قانون ساز کونسل اروند پرتاپ سنگھ کے علاوہ سیفائی کے سابق پردھان اکھلیش کمار یادو عرف چند گرام کو مخالف پارٹی سر گرمیوں کی پاداش میں خارج کردیا تھا۔حیرت انگیز طور پر اخراج کے مکتوب کی ایک نقل پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کے دفتر کو روانہ کی گئی ، تاکہ مزید کاررواوئی کی جاسکے، تاہم یہ نقل چیف منسٹر اکھلیش یادو کو روانہ نہیں کی گئی ، جو لیجسلیچر پارٹی قائد ہیں ۔ شیو پال سنگھ یادو نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی ڈسپلن شکنی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پارٹی کے قومی صدر کی توہین پر انہیں سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے خاندان کا کوئی شخص غلطی کرتا ہے تو اسے بھی بخشا نہیں جائے گا ۔ ملائم سنگھ یادو نے اپنے لڑکے اکلھیش یادو کے خلاف اپنے چھوٹے بھائی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ قبل ازین شیوپال نے ریاستی ترجمان راجندر چودھری کو برخواست کردیا تھا، جو ریاستی وزیر اور چیف منسٹر کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں ۔ ایم ایل سی امبیکا چودھری کو نیا ترجمان بنایا گیا تھا ۔ اسی طرح ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپے کو بھی ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ اکھلیش یادو اورو ان کے لڑکے شیو پال کے درمیان ہفتہ کے روز صلح ہوئی تھی۔۔ چیف منسٹر نے اپنے چچا کو ان سے چھینے گئے تمام قلمدان واپس کردیے تھے۔ البتہ محکمہ تعمیرات عامہ کا قلمدان ا پنے پاس ہی رہے دیا تھا ۔ ملائم سنگھ نے اکھلیش کو ریاستی پارلیمانی بورڈ کا صدر نشین بنایا تھا ۔ صلح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے تمام یوتھ ونگس کے قومی صدر ہیں ، لیکن آج کی کاررواوئی سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ صلح صرف عارضی تھی اور اقتدار کے لئے حقیقی جنگ حکمراں خاندان میں اب شروع ہوئی ہے ۔

Samajwadi Party shows internal cracks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں