اسرو کے موسمی سٹیلائٹس سے ناسا اور یوروپ کا بھی استفادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-28

اسرو کے موسمی سٹیلائٹس سے ناسا اور یوروپ کا بھی استفادہ

چینائی
یو این آئی
ہندوستان خلائی ایجنسی[اسرو] نے پی ایس ایل ویا۔35 اور ایڈوانس ویدر سٹیلائٹ ایس سی ایس اے ٹی۔1کے علاوہ دیگر چھ سٹیلائٹس کی کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغے جانے کے ایک دن بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ ایس سی ایس اے ٹی۔1ایک عالمی مشن پر ہے اور اس کی جانب سے عالمی موسمیات اور موسموں کی تبدیلی سے متعلق جمع کردہ اعداد و شمار کو امریکی خلائی ایجنسی ، ناسا اور یوروپی خلائی تنظیم، ای یو ایم ای ٹی ایس اے ٹی ، استعمال کریں گے ۔ اسرو کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفانوں کی نشاندہی، ان کا پتہ لگانے اور موسم کی پیش قیاسی کے لئے عالی ہوا کی رخوں کے اعداد وشمار بیحد اہم ہوتے ہیں ۔ ان اعداد و شمار کو اوشین ساٹ2۔ سٹیلائٹ کے اسکاٹو میٹر کے ذریعہ جمع کیاجاتا ہے ۔ ان اعدا د وشمار کو ہندوستان کے علاوہ دیگر بین الاقوامی استفادہ کنندگان استعمال کرتے ہیں ۔ یہ اعداد و شمار بحری علوم کے لئے کارآمد ہوتے ہیں۔ جس سے ہواؤں کا رخ اور قوت سے متعلق معلومات حاصل ہوتے ہیں۔ اسی دوران صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آٹھ سٹیلائٹس بشمول عصری موسمیاتی سٹیلائٹ ایس سی اے ٹی ایس اے ٹی۔1کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغے جانے پر آج خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن[اسرو] اور اس کے سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند نے صدر نشین اسرو اے ایس کرن کمار کے نام ایک پیام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل وی۔36 ایڈ وانس ویدر سٹیلائٹ ایس سی ایس اے ٹی۔1اور سات دیگر مماثل مقاصد کی تکمیل کرنے والے جدید سٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر آپ کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اور اس کے سائنسدانوں کی پوری ٹیم کو میری جانب سے دلی مبارکباد قبول فرمائیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ایس سی ایس اے ٹی۔ 1موسمیاتی پیشن گوئی، آنے والے طوفانوں کا پتہ لگانے اور باخبر رہنے کی غرض سے استعمال کنندگان کو معلومات فراہم کرے گا۔ قوم کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے جو کہ ہماری خلائی صلاحیتوں کی ترقی کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کرن کمار سے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے تمام سائنسدانوں ، انجینئروں ، تکنالوجی کے ماہرین اور اس عظیم مشن سے وابستہ دیگر تمام لوگوں کو میری مبارکباد پہنچادیں ۔ میں آنے والے برسوں میں اسرو کی مسلسل کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

NASA, European Space Agency to use SCATSAT-1 weather satellite

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں