ملک میں تیز رفتار ترقی اور روزگار کے مواقع - مرکزی وزیر مختار عباس نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-30

ملک میں تیز رفتار ترقی اور روزگار کے مواقع - مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

میوات
یو این آئی
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پروگریس پنچایت کے تحت آج ہریانہ کے میوات علاقے میں پانچ پنچایتوں کا اہتمام کیا۔ جس کے دوران انہوں نے لوگوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے حمل کی یقین دہانی کرائی۔ نقوی نے ہریانہ کے پلول سے اپنی پہلی پروگریس پنچایت کا آغاز کیا اور پھر میوات کے نوح میں انہوں نے سب سے بڑی پنچایت لگا کر لوگوں کی پریشانیاں اور مسائل سنے ۔ لوگوں نے سب سے زیادہ تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ پرائمری اسکولوں کا معیار مڈل اور سیکنڈری اسکولوں تک بلند کیاجائے۔ لوگوں نے پانی ، بجلی اور سڑک کی فراہمی کامطالبہ کیا ۔ وزیر موصوف نے انہیں مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ اس دوران مرکزی وزیر راؤ اندر جیت سنگھ نے مسلم غلبہ والے انتہائی پسماندہ علاقہ میوات کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اس طرح میوات کو کبھی گر گاؤں کی طرح ترقی کی راہ پر لایاجاسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایماء پر مسلمانوں کے اندر پارٹی کی رسائی کے لئے قدم اٹھایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو پارٹی کے قریب لایا جاسکے ۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہم آہنگ ماحول میں ان منفی چیزوں کو موثر طور پر ختم کیاجاسکتا ہے ۔ جن کی وجہ سے ملک کی ترقی کی رفتار متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے درمیان جاکر ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنی چاہئے ۔ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن طاقتوں کومنہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے تبھی ہم ملک کے ایک سو پچیس کروڑ عوام کو تحفظ فراہم کرسکیں گے ۔ مودی عوام اور سرحدوں کے تحفظ کے لئے چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ووٹ کے سودے پر ترقی کا مسودہ حاوی ہوچکا ہے ۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم اس مودے کو اور مستحکم بنائیں ۔ پروگریس پنچایت سے خطاب میں نقوی نے اعلان کیا کہ ملک بھرمیں ایسی سو پنچایت کا اہتمام کیاجائے گا جو خاص طور پر اقلیتی غلبے والے علاقے میں لگائی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میوات میں روزگار کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے ایک بڑا معیاری ڈرائیونگ اسکول قائم کیاجائے گا۔ حکومت جلد ہی اس کے لئے زمین فراہم کرے گی۔ مرکزی وزیر کرشن پال گوجر نے اس موقع پر کہا کہ ہریانہ کے ضلع پلول میں چار سو کروڑ روپے کی لاگت سے ہنر مندی کی فروغ کے لئے ایک اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس کے لئے حکومت ہریانہ اسّی ایکڑ زمین مہیا کرے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں