راہول گاندھی کی یاترا ایودھیا میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-10

راہول گاندھی کی یاترا ایودھیا میں داخل

ایودھیا
پی ٹی آئی
کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج یہاں کے ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کی۔ وہ1992ء میں متنازعہ ڈھانچہ کے انہدام کے بعد سے ایودھیا کا دورہ کرنے والے نہرو۔ گاندھی فیمیلی کے پہلے رکن بن گئے ہیں ۔ اتر پردیش میں جہاں آئندہ سال کے اوائل میں انتخابات منعقد ہوں گے وہاں اپنی مہا یاترا کے چوتھے دن کے لئے جانے سے قبل46سالہ نائب صدر کانگریس نے مہنت گیان داس سے ملاقات کی۔ وہ اپنے مخالف وشوا ہندو پریشد موقف سے جانے جاتے ہیں۔ اس کے بعد راہول گاندھی نے مندر میں درشن کئے ۔ دسمبر1992ء میں چوبیس سال قبل بابری مسجد کے انہدام کے بعد سے کانگریس کے پہلے خاندان کے کسی رکن نے ایودھیا کا دورہ نہیں کیا تھا۔ جیسے ہی کاروں، بسوں اور کھلے ٹرکس کا قافلہ مندروں کے ٹاؤن پہنچا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ، تاکہ کانگریس قائد کی جھلک دیکھ سکیں ۔ ہنو مان گڑھی جو متنازعہ رام جنم بھومی۔ بابری مسجد سائٹ پر رام مندر سے تقریبا ایک کلو میٹر فاصلہ پر ہے، راہول گاندھی نے ہنو مان گڑھی کے دورہ کو سیاسی گوشوں میں بڑی اہمیت سے منسلک کیاجارہا ہے ۔ راہول شیلا نیاس سائٹ سے دور ہی رہے ۔ جہاں رام مندر کی تعمیر کے لئے 1289ء میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا ۔ بزرگ ساکنین نے پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ راہول کے والد و سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے1990ء میں اپنی سدبھاؤنا یاتما کے دوران ایودھیا کے لئے اپنے دورہ کے موقع پر ہنو مان گڑھی کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وقت کی کمی کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکے ۔ اگلے سال21مئی1999ء کو راجیو گاندھی کا قتل ہوا ۔ اس وقت راہول کی عمر بیس سال تھی۔ سیاسی مبصرین ایودھیا کے دورہ میں نرم ہندو توا ایجنڈہ کو دیکھتے ہیں۔ ایسے وقت جب کہ کانگریس اتر پردیش میں برہمنوں پر مرکوز مہم چلانے والے ہیں، حکمت کار پرشانت کشور راہول کے ہردورہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پچھلے ماہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو وارانسی کے لئے اپنا دورہ مختصر کرنا پڑا ، کیونکہ وہ بیمار ہوگئی تھیں۔ سونیا نے1992ء کے بعد سے ایودھیا کا دورہ نہیں کیا ہے، جب کہ وہ انتخابی مہم کے لئے اس کے جڑواں ٹاؤن فیض آباد کا دورہ کرچکی ہیں، ہنو مان گڑھ مندر پر اپنے مختصر دورہ کے بعد راہول گاندھی سکرٹ ہاوس واپس ہوئے ۔ وہ ایک روڈ شو شروع کرنے والے ہیں ۔ آخر میں وہ کھچوچہ شریف درگاہ کا دورہ بھی کریں گے ۔ متصلہ امبیڈ کر نگر میں یہ مسلمان بزرگ کی مزار ہے ۔ بظاہر وہ ان دونوں دوروں میں توازن پیدا کررہے ہیں۔ کشور کا خیال ہے کہ کانگریس مسلمانوں ، برہمنوں اور غیر دلت افراد کے ایک گوشہ او بی سی کے اس کے اصل حلقوں میں جیت سکتی ہے ، کیوں کہ اس نے پوی میں ایک اثر کے ساتھ سنجیدہ کوشش کی ہے ، جہاں سے اس نے ستائیس سال قبل کامیابی حاصل کی تھی۔ راہول نے اپنی ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہا یاترا کے دوران عید کے پیش نظر 12اور13ستمبر کو دو روز کا توقف لیں گے۔ ان کا مارچ 14ستمبر سے دوبارہ شروع ہوگا۔ وہ کسان مہا یاترا نکال رہے ہیں ، تاکہ اتر پردیش میں کسانوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جائے۔ یاترا کا مشرقی یوپی میں دیوریا سے 6ستمبر کو آغاز ہوا تھا اور یاترا کے چوتھے دن وہ فیض آباد پہنچے ہیں ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میری یاترا دیوریا تاک دہلی آج فیض آباد اور امبیڈ نگر میں ہے۔ عید کے پیش نظر ہم دو دن توقف کریں گے ۔ اس کے بعدچودہ ستمبر سے اس کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔ انہوں نے فیض آباد میں ایک روڈ شو نکالا۔ روڈ شو کے آغاز سے قبل آج صبح گاندھی پارک پر فیض آباد پبلک اسکول کے بچوں نے ان کا گرمجوشانہ خیر مقدم کیا۔ انہوں نے فیض آباد میں مہاتما گاندھی ، بال گنگا دھر تلک اور اچاریہ نریندر دیو کے مجسموں پر پھول مالائیں چڑھائیں ۔ انہوں نے سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر روڈ شو اور دیگر پروگراموں کی تصاویر رکھی ہیں ، لیکن ان میں ایوچھیا کے لئے ان کے دورہ کی تصویر نہیں ہے ۔

Rahul Gandhi's yatra enters Ayodhya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں