پاکستان سلامتی کو لاحق خطرہ سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-29

پاکستان سلامتی کو لاحق خطرہ سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار - نواز شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ دریائے سندھ کے آبی معاہدہ سے عالمی بینک کی ثالثی کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک نے باہمی طور پر اتفاق کیا تھا ار رکوئی بھی ملک یکطرفہ طور پراس معاہدہ سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔ نوازشریف نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا، جس میں پرزور الفاظ میں کہا کہ پاکستان کسی بھی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے خطرہ سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اجلاس نے کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم انداز میں خلاف ورزیوں میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہندوستانی سیکوریٹی فورسس کی جانب سے طاقت کے بے رحمانہ استعمال کی مذمت کی ۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے معاہدہ سے 1960ء کے دوران عالمی بینک کی ثالثی کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان نے اتفاق کیا تھا اور کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر اس معاہدہ سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا ۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے پیر کے دن پاکستان کے ساتھ دریائے سندھ آبی معاہدہ کے بارے میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا تھا ۔ اس اجلاس میں یہ طئے کیا گیا تھا کہ ہندوستان پانی کی تقسیم کے معاہدہ کے مطابق پاکستان کے زیر کنٹرول دریاؤں بشمول جہلم کا زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرے گا ۔ پاکستان اس کے دوسرے عن عالمی بینک سے رجوع ہوگیا تھا ار اس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے قرض فراہم کرنے والی اس بین الاقوامی ادارہ کو صورتحال سے واقف کرادیا تھا جس نے پانی کی تقسیم کے معاہدہ میں ثالث کا رول ادا کیا تھا ۔ شریف نے کہا کہ کشمیریوں پر جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں کئے جانے والے وعدے کے مطابق اپنے مستقبل کا آپ تعین کرنے کا حق رکھتے ہیں تشدد کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور مظالم کے شکار کشمیری لوگ نہ صرف پاکستان کی مدد کے مستحق ہیں بلکہ ساری دنیا کو ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کشمیریوں کو اپنی اخلاقی اور سفارتی مدد و حمایت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ کشمیریوں کی خواہشات و امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کو حل نہیں کردیاجائے گا۔ شریف نے بتایا کہ دنیا اس بات کی شاہد ہے کہ پاکستان نے عالمی امن کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بے انتہا اشتعال انگیزی کے باوجود صبرو تحمل کا دامن نہیں چھوڑا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پر امن جنوبی ایشیاء کے لئے جدو جہد جاری رکھے گا تاکہ اس کے شہری اکیسویں صدی میں ترقی کرسکیں اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی آسکے ۔
نئی دہلی
یو این آئی
ہر روز گزرنے کے ساتھ کشیدگی بڑھ جانے اور اوڑی حملہ کے پیش نظر فیصلہ کن اقدام اٹھانے کے سلسلہ میں حکومت پر دباؤ میں اضافہ کے دوران وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج ساؤتھ بلاک دہلی میں تینوں فوجی سربراہوں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ پاریکر نے جنہوں نے اپنی وزارت کے اعلی ترین فیصلہ ساز ادارہ دفاعی حصول کونسل کے اجلاس کا بھی انعقاد عمل میں لایا اور1900کروڑ روپے کی مالیت کی تجاویز کو منظوری دے دی سمجھاجاتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ وزارت کے عہدیداراجلاس کے بارے میں لب کشائی نہیں کررہے ہیں ۔ ایک عہدیدار نے بتایا یہ ایک حسب معمول اجلاس تھا ، وزارت کے ترجمان نے بتایا بالخصوص حقیقی خط قبضہ کے پاس سلامتی کی صورتحال پر اجلاس میں غوروخوض کیا گیا۔ یہ اجلاس آرمی کی جانب سے یہ توثیق کئے جانے کے ایک دن بعد منعقد کیا گیا کہ اس نے کارروائی کا ایک نیا طریقہ کار دریافت کرلیا ہے جس کے تحت یہ مختصر سی نوٹس پر مختلف سطحوں پر مختلف آپشنس کو اختیار کرسکتی ہے ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آرمی نے اپنے اثاثہ جات کو جن میں آرٹیلیری گنس بھی شامل ہیں، تقسیم کے متنازعہ خط کے پاس منتقل کردیا ہے اور اپنے مورچے سنبھال لئے ہیں۔

Pakistan ready to counter any external threat, asserts Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں