پی ایس ایل وی نے 8 سٹیلائٹس کو کامیابی سے مدار میں پہنچایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-27

پی ایس ایل وی نے 8 سٹیلائٹس کو کامیابی سے مدار میں پہنچایا

سری ہری کوٹہ،آندھرا پردیش
آئی این ایس
ہندوستان نے پیر کی صبح اپنا موسمی سٹیلائٹSCATSAT-1کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچایا ۔ اس سٹیلائٹ کے ساتھ دیگر سات [بیرونی اور دو مقامی]سٹیلائٹ بھی مدار پہنچے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے واحد راکٹ مشن میں کئی سٹیلائٹ بھیجنے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔ ہندوستان تا حال بین الاقوامی گاہکوں کے لئے79سٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا چکا ہے ۔ غور طلب ہے کہ یہ پی ایس ایل وی کاطویل ترین لانچ ہے جو دو گھنٹے پندرہ منٹ جاری رہا۔ صدر نشین انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن[اسرو] اے ایس کرن کمار نے لانچ کے فوری بعد کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے ۔ دو گھنٹے کے طویل وقفے کے بعد پورا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ۔ صبح ٹھیک9:12بجے پی ایس ایل او راکٹ جو44.4میٹر بلند اور320ٹن وزنی تھا، اپنی دم سے زرد شعلے چھوڑتا ہوا آسمان میں چلا گیا ۔ہر لمحہ اس کی رفتار بڑھ رہی تھی ۔ راکٹ مشن کنٹرول روم میں اسرو کے سائنسداں کمپیوٹر اسکرین پر راکٹ کو زمین کی کشش ثقل سے آزاد ہوتے دیکھ رہے تھے ۔ پانچ بیرونی سٹیلائٹس میں تین الجیریا ، ایک کینیڈا، کا اور ایک امریکہ کا سٹیلائٹ شامل ہے ۔ اسرو کا کہنا ہے کہ اس نے جو موسمی سیارہ بھیجا ہے وہ موسم کی پیش قیاسی کے علاوہ طوفان کا پتہ دے گا۔ اس سٹیلائٹ کی عمر پانچ سال ہوگی۔

PSLV injects SCATSAT-1, seven other satellites into orbit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں