Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2016-09-29 - بوقت: 22:59

وزیراعظم گائے کو انتخابی حربہ بنا رہے ہیں - راہول گاندھی

Comments : 0
شاہجہاں پور، اتر پردیش
پی ٹی آئی
کانگریس قائد راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ گائے کو انتخابی حربہ بنارہے ہیں ۔ گائے کے تحفظ کے نام پر سیاست کرنے پر بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے یہاں ایک روڈ شو کے دوران کہا کہ میں نے دیور تا دہلی کسان یاترا کے دوران سڑکوں پر گھومنے والی گایوں کی ابتر حالت دیکھی ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر نے جو کل رات پوایا میں کھاٹ سبھا کے دوران دیہاتیوں سے خطاب کررہے تھے ، کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گایوں کو محض انتخابی حربہ بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گائیں سڑکوں پر گھوم رہی ہیں ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں مررہی ہیں ، لیکن ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف نام نہاد گاؤ رکشا گروپس کی کارروائی کے پس منظر میں یہ تبصرہ کیا ہے ۔ راہول نے مودی پر الزام عائد کیا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ، خاص طور پر نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی اور بیرونی ممالک سے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ وہ پورا نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جو اپنے وعدے پوری کرتی ہے ۔ انہوں نے یاددہانی کرائی کہ جب مرکز میں زیر یادت یو پی اے حکومت بر سر اقتدار تھی تو کسانوں کے قرض معاف کئے گئے تھے۔ انہوں ے کہا کہ اس یاترا کے پس پردہ ان کا اصل مقصد کسانوں کے مسائل کو سمجھنا ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ اگر ان کی پارٹی بر سراقتدار آتی ہے تو کسانوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کی موثر یکسوئی کرلی جائے گی ۔ مودی، گائے کے نام پر سیاست کررہے ہیں ۔

PM Modi has made cows 'an election stunt', says Rahul Gandhi

0 comments:

Post a Comment