جی 20 اجلاس - پاکستان پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-06

جی 20 اجلاس - پاکستان پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام

ہانگڑو(چین)
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے دن جی20ارکان ممالک کو بتایا کہ پاکستان کس طرح جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے او ردہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے جی20گروپ سے اپیل بھی کی کہ دہشت گردی کی تائید کرنے والوں کو یکا تنہا کردیاجائے او ران پر تحدیدات عائد کی جائیں۔دو روزہ جی20چوٹی کانفرنس میں جس کا آغاز چین کے مشرقی ہانگزو میں ہوا ، ہندوستان نے مختلف اجلاسوں میں دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا ۔ مودی نے صدر چین شی جنپنگ کو بتایا کہ دہشت گردی کی لعنت کس طرح علاقہ کو متاثر کررہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض ممالک ایسے ہیں جو دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ جنوبی ایشیاء میں صر ف ایک ملک ایسا ہے جو ہمارے خطہ میں دہشت گردی کے ایجنٹس پھیلارہا ہے ۔ جموں و کشمیر کے دہشت گرد برہان وانی کو پاکستان کی جانب سے شہید قرار دئیے جانے کے بعد ہندوستان کے اس سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ برہان وانی ، سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں مارا گیا تھا ۔ مودی نے کہا کہ ہمارے لئے دہشت گرد، دہشت گرد ہی ہوتا ہے وہ جی20 کے آخری سیشن میں مخاطب تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد اور دہشتگردی کی زور پکڑتی طاقتیں بنیادی چیلنج بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے خواہش کی کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کو بالکل نہ برداشت کرنے کی پالیسی رکھتا ہے ۔ کیونکہ اس سے کم کوئی بھی بات کافی نہیں۔ صدر شی جنپنگ سے ا پنی ملاقات میں مودی نے پاکستان کے گڑ بڑ زدہ علاقوں گلگت، بلتستان اورر پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے پھیلنے والی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کی جہاں چین۔ پاکستان معاشی راہداری پراجکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ۔
پی ٹی آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر فرانس فرانسو اولاند سے ملاقات میں ہندوستانی اسکارپین آبدوز سے متعلق حساس جانکاری کے افشاء کا مسئلہ اٹھایا ۔ یہ آبدوز ممبئی میں فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈی سی این ایس کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے صدر فرانس سے جی20چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر ملاقات کی ۔ مودی نے صدر ترکی طیب ارردگان سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے 48رکنی نیو کلیر سپلائرس گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کے مسئلہ پر بات چیت کی ۔ اردگان سے بات چیت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ترکی، چین کے ساتھ ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے این ایس جی میں ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کی تھی۔
ہانگزو
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پہلی مرتبہ برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھیریسامے سے یہاں ملاقات کی ا ور28رکنی یوروپین یونین سے علیحدہ ہوجانے کے برطانیہ کے فیصلہ کے بعد ان سے باہمی تعلقات کو بڑھاوا دینے پر بات چیت کی ۔ وزارت خاررجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی ۔ تھیریسامے 13جولائیء کووزیر اعظم بنی تھیں ۔ انہوں نے ڈیوڈ کیمرون کی جگہ لی جو یورپین یونین سے علیحدگی کے حق میں ان کے ملک کے ووٹ دینے کے بعد مستعفیٰ ہوگئے تھے ۔59 سالہ مے، برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں ۔ پہلی وزیر اعظم ماررگریٹ تھیاچرتھیں جو آئر ن لیڈی (خاتون آہن) کہلاتی تھیں ۔ تھیرسامے کا اکثر ان ہی سے تقابل کیا جاتا ہے ۔
ہانگ زو
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی ویت نام ا چین کے چار روزہ دورے کے بعد آج نئی دہلی کے لئے واپس لوٹ گئے ۔ دیت نام میں انہوں نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے اور مستحکم کرنے پروہاں کی قیادت سے بات چیت کی، جب کہ چین نے جی۔20کانفرنس میں ہندوستان کے اس موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا کہ دہشت گردوں ا ورمعاشی مجرمین کی محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کردیاجانا چاہئے ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے صدر چین زی جن پنگ ، برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے ، آسٹریلیائی ہم منصب مالکم ڈنبل اور دیگر قائدین سے باہمی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے سعودی عرب کے نائب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

PM Modi Singles Out Pakistan At G20 Summit For Spreading Terror

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں