حریت کانفرنس کو بات چیت کی دعوت - محبوبہ مفتی کا غیر معمولی اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-04

حریت کانفرنس کو بات چیت کی دعوت - محبوبہ مفتی کا غیر معمولی اقدام

سری نگر
پی ٹی آئی
کل جماعتی وفد کے دورہ کشمیر کے موقع پر چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج سماج کے تمام طبقات سے جس میں حریت کانفرنس بھی شامل ہے،اپیل کی کہ وہ وادی کے مسئلہ پر معنی خیز سیاسی مذاکرات میں حصہ لیں تاکہ اس مسئلہ کی یکسوئی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں نے سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ مین ہلاک ہونے والے ایک شخص کے خاندان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت کوئی مزید تاخیر کے بغیر سماج کے تمام طبقات تک جس میں حریت کانفرنس کے قائدین بھی شامل ہیں رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ مسئلہ کی یکسوئی اور جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے ثمر آور مذاکرات کئے جاسکیں ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ غالباً پہلی مرتبہ کشمیر کے مسئلہ کو گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی فورمس میں اتنی زیادہ سطحوں پر موضوع بحث لایا گیاہے ، جس میں پارلیمنٹ اور کل جماعتی اجلاس بھی شامل ہیں۔ جہاں پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ آراء ظاہر کی گئی ہیں کہ تعطل کو کس طرح دور کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر وسیع تر سیاسی اتفاق رائے پیدا کیاجائے اور مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مناسب قدم اٹھائے جائیں ۔

Mehbooba Mufti calls for dialogue with Hurriyat Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں