ہند و امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز - 15 روزہ یدھ ابھیاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-14

ہند و امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز - 15 روزہ یدھ ابھیاس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور امریکہ کے تاریخ ساز فوجی اشتراک پر عمل آوری کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ دونوں افواج جنگی تربیتی مشقیں ’یدھ ابھیاس‘ کریں گے۔15روزہ یہ جنگی مشقیں 14ستمبر سے اتر کھنڈ کے چوبیتا میں عمل میں آئیں گی۔ گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے فوجی نقل و حرکت کے تبادلہ سے متعلق معاہدہ پر دستخط کئے تھے ۔ فوجی نقل و حرکت و انتظامات کے اشتراک کے معاہدہ کے تحت ان مشترکہ فوجی مشقوں کو روبہ عمل لایاجارہا ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طویل میعادی باہمی دفاعی تعاون اور طویل ترین فوجی تریتی مشقوں کے سلسلہ کے ایک حصہ کے طور پر یدھ ابھیاس فوجی مشقیں کی جارہی ہیں۔ معاہدہ کے تحت اب تک کی بارہویں جنگی مشقیں ہیں جو بالترتیب ہندوستان اور امریکہ مین منعقد کی جاتی ہین۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یدھ ابھیاس 2016ء جنگی مشقیں اقوام متحدہ کے منشور کے تحت پہاڑی علاقوں میں جنگجووں اور دہشت گردی کا جواب دینے کے ماحول میں کی جارہی ہیں۔ دو ہفتہ طویل یہ جنگی مشقوں میں ہندوستان اور امریکہ کے 225فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔ ان مشقوں کے نظام العمل کی اس طرح جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ دونں ممالک کے فوجی ایک دوسرے سے تنظیمی ڈھانچہ، ہتھیاروں، آلات اور مشقوں کے طریقہ کار سے متعارف ہوجائیں ۔ اسی طرح دونوں افواج عصری طریقہ سے مشترکہ جنگی چالوں اور طریقہ کار سے واقف ہوں ۔ ان مشقوں کے دوران دونوں افواج مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف حقیقی تیاری کے ساتھ نقلی کارروائی کریں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں