فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریدی کے معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-24

فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریدی کے معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور فرانس نے آج رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی7.87بلین یورو، تخمیناً59000کروڑ روپے کی معاملت پر دستخط کردئیے ہیں ، جو ملٹی پل ہندوستان کے لئے خصوصی رد و بدل کے علاوہ جدید میزائلوں اور ہتھیار سسٹم سے لیس ہیں جس سے روایتی حریف پاکستان پرا نڈین ایر فورس کو عظیم تر برتری حاصل ہوگی۔ بین حکومتی معاہدہ پر وزیر دفاع منوہر پاریکر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جین ویس لیڈر رائن نے دستخط کئے ہیں ۔ اس معاملت کا وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس کے دورہ کے دوران خراب موسمی حالت میں پرواز کرنے والے36رافیل لڑاکا طیاروںکی خریدی کے ہندوستان کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا ۔ معاملت کے لئے کنٹراکٹس پر بھی آج صبح دستخط کئے گئے۔ وانیلا قیمت صرف ایک طیارہ کی قیمت ایک نشستی کے لئے فی کس تقریبا91ملین یورو ہوگی اور ایک دو نشستی تربیتی طیارہ کے لئے اس کی قیمت تقریبا94ملین یورو ہوگی۔ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہتھیاروں کے سسٹمس پانچ سال کے مکمل اسپیرس اور لاجسٹکس پر مبنی مظاہرے ، ہندوستان کی خصوصی ضروریات کے ساتھ چھتیس رافیل لڑاکا طیاروں کے حصول کے لئے معاملت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ ایک کامیابی ہے جو انڈین ایر فورس کی صلاحیت کی شرحوں میں اسے درکار برتری دے گی۔ پاریکر نے ساوتھ بلاک میں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی اس دوران یو این آئی کے مطابق ہندوستان اور فرانس نے طویل عرصے سے زیر التوا36رافیل جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق سودے پر آج دستخط کردئیے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر اور فرانسیسی وزیر دفاع یووزیاں جین نے یہاں اس سودے کے معاہدے پر دستخط کئے ۔ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان ہوئے اس معاہدے کے تحت ہندوستان 7اعشاریہ878ارب یورو یعنی59ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے فرانسیسی کمپنی ڈی سالٹ ایسوسی ایشن سے36کثیر مقصدی رافیل طیارے خریدے گا ، اس سودے کے بارے میں گزشتہ سترہ ماہ سے بات چیت چل رہی تھی لیکن اس کی قیمت پر اتفاق رائے نہیں ہوپارہا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ سال اپریل میں پیرس دورہ کے دوران فرانسیسی صدر فرانزواں الاں کے ساتھ بات چیت میں اس سودے پر اتفاق ہوا تھا۔ ہندوستان کو پہلا جہاز اس معاہدہ پر دستخط کرنے کے چھتیس مہینوں کے اندر ار بقیہ35 جہاز اگلے ساٹھ مہینوں میں دئیے جائیں گے ۔ معاہدہ کے مطابق ہندوستان پہلی قسط کے طور پر9000کروڑ روپے ادا کرے گا۔ رافیل دو انجن والا کثیر مقصدی طیارہ ہے اور اس میں ہوا سے ہوا میں150کلو میٹر تک مارکرنے والی مینو رمیزائل،ار ہوا سے زمین میں تین سو کلو میٹر تک مار کرنے والی اسکلپ میزائل سے لیس کیا جائے گا۔ سودے کے تحت ہندوستان اب فرانس کو878ء7 ارب یورو ادا کرے گا اس میں چھتیس طیاروں کے لئے34041ملین یورو ، اس سے منسلک نظام کے لئے1800ملین یورو ، ہندوستان کی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی کے لئے1700ملین یورو ار ہتھیاروں کے پیکیج کے لئے710ملین یورو شامل ہیں۔ ہندوستان نے اس سے پہلے ڈی سالٹ ایوی ایشن سے126رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا ۔ لیکن اس سودے میں بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے مودی حکومت نے 2015ء میں اس سودے کو منسوخ کرکے براہ راست فرانسیسی حکومت سے36جنگی طیارے پوری طرح تیار حالت میں خریدنے کا سودا کیا ۔ یو این آئی کے بموجب اس سودے کے بارے میں گزشتہ سترہ ماہ سے بات چیت چل رہی تھی لیکن اس کی قیمت پر اتفاق رائے نہیں ہوپارہا تھا ۔ ہندوستان کو پہلا جہاز اس معاہدہ پر دستخط کرنے کے چھتیس مہینوں کے اندر ا ربقیہ پینتیس جہاز اگلے ساٹھ مہینوں میں دئیے جائیں گے ۔ معاہدہ کے مطابق ہندوستان پہلی قسط کے طور پر پندرہ فیصد رقم یا یا نو ہزار کروڑ روپے ادا کرے گا ۔ اس کے بارہ سے اٹھارہ ماہ کے اندر پچیس فیصد کی اگلی قسط دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سودا ملک کے لئے بڑی کامیابی ہے ار اس سے پہلے کئے گئے ایک سو چھبیس رافیل طیاروں کے معاہدہ سے کہیں بہتر شرطوں پر یہ معاہدہ ہوا ہے ۔ مسٹر پریکر نے کہا کہ رافیل بہت طاقتور ار موثر طیارہ ہے ار اس سے فضائیہ کی طاقت اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے بیس سالوں میں یہ پہلا دفاعی معاہدہ ہے ار اس سے فضایہ کی ضرور ت پوری ہوگی ۔ اس سودے کے پیکیج میں طیارہ سے منسلک ہتھیار سسٹم کے پانچ سالوں تک رکھ رکھاؤ کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت اٹھائیس جنگی ، یارہ ایک سیٹ والے اور آٹھ طیارہ دو سیٹ والے ہوں گے۔ ایک سیٹ والے طیارہ کی قیمت91.07ملین ار دو سیٹ والے طیارہ کی قیمت 94ملین یورو ہوگی ۔ اس میں لگنے والے ہتھیار ا ور دیگر سسٹم کا خرچ علیحدہ ہوگا ۔ سودے کے تحت ہندوستان اب فرانس کو878ء7 ارب یورو ادا کرے گا اس میں چھتیس طیاروں کے لئے34041ملین یورو ، اس سے منسلک نظام کے لئے1800ملین یورو ، ہندوستان کی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی کے لئے1700ملین یورو ار ہتھیاروں کے پیکیج کے لئے710ملین یورو شامل ہیں۔ ہندوستان نے اس سے پہلے ڈی سالٹ ایوی ایشن سے126رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا ۔ لیکن اس سودے میں بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے مودی حکومت نے 2015ء میں اس سودے کو منسوخ کرکے براہ راست فرانسیسی حکومت سے36جنگی طیارے پوری طرح تیار حالت میں خریدنے کا سودا کیا۔

India signs deal to buy 36 Rafale fighter jets from France

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں