وزیر داخلہ راجناتھ نے کشمیر کی صورتحال سے وزیر اعظم مودی کو واقف کروایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-07

وزیر داخلہ راجناتھ نے کشمیر کی صورتحال سے وزیر اعظم مودی کو واقف کروایا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ سے واپسی کے بعد آج وزیر اعظم کو کشمیر کی صورتحال کی جانکاری دی وزیر داخلہ نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں کل جماعتی وفد نے چار اور پانچ ستمبر کو سری نگر او رجموں کے دورہ میں زمینی صورتحال کا جو اجدازہ لگایا، اس سے وزیر اعظم کو واقف کروایا ۔ وزیر اعظم کی قیام گاہ میں ملاقات کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ پر کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو کل جماعتی وفد کے دورہ جموں و کشمیر کی جانکاری دی ۔ اور انہیں ریاست کی صورتحال سے واقف کروایا۔ وزیر اعظم کی دورہ ویت نام اور چین سے واپسی کل رات ہوئی جب کہ وزیر داخلہ بھی کل شام نئی دہلی لوٹ آئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کل جماعتی وفد کے ارکان کا نئی دہلی میں کل اجلاس منعقد ہوگا جس میں وہ اپنے دورہ کے نتیجہ پر تبادلہ خیال کریں گے او رجموں و کشمیر کے تعلق سے مستقبل کا لائحہ عمل طئے کریں گے ۔ کل جماعتی وفد کے دورہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی ۔ یواین آئی کے بموجب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی اورر کل جماعتی وفد کے دورہ کشمیر کے نتیجہسے انہیں واقف کرواویا ۔ وزیر داخلہ نے وادی کی نظم و ضبط کی صورتحال کی بھی جانکاری وزیر اعظم کو دی ۔ کل جماعتی وفد بنا کسی پیشرفت کل جموں و کشمیر سے لوٹ آیا ، تاہم راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ افراد اور گروپ سے اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ راج ناتھ سنگھ حریت قائدین کے رویہ سے ناراض تھے ۔ ان کی قیادت میں جو وفد سرکاری ریاست گیا تھا اس میں بیس پارٹیوں کے چھبیس ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔ آئی اے این ایس کے بموجب راج ناتھ سنگھ نے ٹوئیٹ کیا کہ میں نے وزیر اعظم کو کل جماعتی وفد کے دورہ جموں و کشمیر کی جانکاری دی او رانہیں ریاست کی صورتحال سے بھی واقف کروایا ۔ کل جماعتی وفد نے حزب المجاہدین کمانڈر برہان واونی کی ہلاکت کے بعد وادی میں بے چینی پھیلنے کے تقریبا دو مہینے بعد ریاست کا دورہ کیا۔ کم از کم پچہتر افراد ہلاک اور زائد از بارہ ہزار زخمی ہوگئے ہیں ۔
سری نگر
یو این آئی
پاکستان اورجموں و کشمیر کے اندرکے سماج کے تمام طبقات علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ مذاکرات کے قاصدوں کے لئے دروازے بند کرنے سے کسی بھی طرح کی مدد نہیں ملے گی اور ریہ بات جموں و کشمیر کے مفاد کے مغائر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے عمل کو متاثر کرتے ہوئے علیحدگی پسند قیادت مسئلہ کے حل میں سہولت فراہم نہیں کررہی ہے بلکہ مسئلہ کی یکسوئی کے عمل میں رکاوٹ ہی پیدا کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے کشمیر میں اجالا اسکیم کے رسمی ظہرانہ کے سلسلہ میں منظم کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی میں مصروفیت اور مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لئے کئی مواقع کھوچکے ہیں ۔ اورر آج ہم ہم نے ایک بار پھر موقع کھو دیا ۔ آنے والی نسلیں اس بات کے لئے ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔ پرزور الفاظ میں کہتے ہوئے کہ ان کی پارٹی کشمیر کے مسئلہ کے مستقل حل کی تلاش کے لئے پاکستان اور جموں و کشمیر کے اندر سماج کے تمام طبقات بشمول علیحدگی پسندوں ، دونوں کے ساتھ مذاکرات کی مسلسل وکالت کررہی ہے ۔ محبوبہ نے کہاکہ چاہے یہ 2002ء کے دوران کانگریس کے ساتھ پارٹی کا مشترکہ اقل ترین پروگرام ہو، اس کا انتخابی منشور یا اس کا بی جے پی کے ساتھ اتحادکا ایجنڈہ پی ڈی پی بار بار مصروفیت اورو مصالحت کے ذریعہ مسئلہ کے پر امن حل کی تلاش سے متعلق اپنے ایجنڈہ کو بار بار دہراچکی ہے ۔

Home minister Rajnath briefs Prime Minister on Kashmir situation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں