ہندوستان کو مصر کے نہر سوئز معاشی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-03

ہندوستان کو مصر کے نہر سوئز معاشی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور مصر نے اپنے تعلقات میں بڑی تبدیلی کا اشادہ دیتے ہوئے آج فیصلہ کیا کہ دہشت گردی اور مذہبی کٹرن پن کے جڑواں چیلنج سے نمٹنے دفاعی و سلامتی مجموعی تعاون بڑھایاجائے ۔ اسی کے ساتھ معاشی و تجارتی سر گرمیوں کو فروغ دیاجائے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان وسیع تر بات چیت میں دہشت گردی سے نمٹنے کے فیصلے کئے گئے ۔ یو این آئی کے بموجب دہشت گردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے ایک انتہائی سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان اور مصر نے آج فیصلہ کیا کہ اس برائی سے ہر سطح پر نمٹنے کے لئے اپنے تعاون کو مستحکم کیاجائے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور دورہ کنندہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان رسمی بات چیت میں یہ مسئلہ چھایا رہا۔ بات چیت کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں قائدین نے پھر سے عہد کیا ہے کہ جامع کنونشن برائے انسداد دہشت گردی کو قطعیت دینے اقوام متحدہ کنونشن برائے انسداد دہشت گردی کو قطعیت دینے اقوام متحدہ میں مل جل کر کام کیاجائے ۔ اقوام متحدہ میں اصلاحات کے علاوہ تجارت و سرمایہ کاری پر بھی قابل لحاظ گفتگو ہوئی۔ صدر السیسی نے نہر سوئز معاشی منطقہ[سوئز کنال اکنامک زون] میں بالخصوص پٹرو کیمیکل، توانائی ، زاعت، طبی نگہداشت ، تعلیم اور انفارمیشن ٹکنالوجی جیسے شعبوں میں ہندوستان کو حصہ لینے کی دعوت دی ۔ فی الحال مصر میں ہندوستان کی سرمایہ کاری تقریبا تین بلین امریکی ڈالر کی ہے ۔ دونوں قائدین نے سرمایہ کاری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیاجائے ۔ دونوں قائدین نے مانا کہ کمپنیوں اور کارپوریشنس کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ ایک دوسرے کے ملک میں ابھرتے معاشی و سرمایہ کاری مواقع تلاش کریں ۔ وزیر اعظم مودی نے میک ان انڈیا کے تحت ہندوستان میں مصر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔ اس دورہ میں دونوں ممالک نے ہندوستان اور مصر کے درمیان بحری ٹرانسپورٹ کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔ صدر السیسی نے مودی کو دعوت دی کہ وہ باہمی طور پر قابل قبول تاریخ پر مصر کا دورہ کریں ۔

Egypt wants Indian investment in Suez Economic Zone: Envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں