دنیا کو ہندوستان سے توقعات - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-18

دنیا کو ہندوستان سے توقعات - وزیراعظم مودی

نوساری
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ پوری دنیا ہندوستان کو توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے اور ملک اب ہوتا ہے ، چلتا ہے، رویہ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم نے مختلف حالات پر انتظمایہ کے رد عمل کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ مودی نے جو آج66سال کے ہوگئے وزارت سماجی انصاف و امپاور منٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے کچھ ہوتا ہوا دیکھتے ہیں لیکن ہمارا رد عمل ناقص اور تساہلانہ ہوتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہندوستان جیسا ملک ایسے رویہ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ ہوتا ہے، چلتا ہے ، دیکھیں گے ، رویہ کے دن پورے ہوگئے ہیں ۔ کیونکہ دنیا امید وں کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ اس پروگرام کا اہتمام وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر معذورین میں امدا و آلات تقسیم کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔ مودی نے ایسے کیمپ میں شرکت کرنے والے پہلے وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مدعو کرنے پر وزرا کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی وزیر انصاف و امپاور منٹ تھاور چند گہلوٹ نے اپنے تین جونیر وزرا رام داس اتھاولے ، وجے سمپلا اور کرشنن پال گجراکے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس دوران صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدر حامد انصاری نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤن کا اظہار کیا اور کہا کہ خدا کرے کہ یہ دن آپ کی اور قوم کی زندگی میں کامرانیوں کے نئے سال کا آغاز ہو ۔ مرکزی کابینہ کے سینئر وزراء بشمول راجناتھ سنگھ ، سشما سوراج اور نتن گڈ کری نے بھی وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ وزراء نے ٹویٹر کے ذریعہ وزیر اعظم سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ وزیر اعظم کو دلی مبارکباد ۔ وہ ان کی طویل زندگی اور ملک کی کئی برسوں تک خدمت کی خواہش کرتی ہیں ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گرمجوشانہ مبارکباد دیتے ہوئے اچھی صحت اور طویل زندگی کی امید ظاہر کی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری نے ان کی توانائی میں اضافہ کی دعا کی تاکہ ملک کو ترقی کے راستہ پر لے جاسکیں ۔ وزیر پارچہ سمرتی ایرانی ، وزیر بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی ، دفتر وزیر اعظم کے مملکتی وزیر جتیندر سنگھ ، وزیر صحت جے پی نڈا مبارکباد دینے والوں میں شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے احمد آباد میں اپنی سالگرہ منائی اور ماں کا آشیر واد لیا۔ انہوں نے اس موقع پر محتاجوں میں امداد تقسیم کی۔
گاندھی نگر
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں ملک بھر سے نیک تمنائیں پیش کی گئی ہیں ۔ وہ گجرات کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ٹوئٹر کے ذریعہ مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر میری گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ خدا وزیر اعظم مودی کو اچھی صحت، مسرت اورملک کے وقف ہوکر خدمت کرنے کے مزید کئی سال عطا کرے۔ مودی نے نیک تمناؤں کے لئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا میری سالگرہ پر مبارکباد کے لئے میں عزت مآب راشٹر پتی جی سے اظہار تشکر کرتا ہوں ۔ میں نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کا بھی ممنون ہوں ۔ گاندھی نگر میں چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے بھی راج بھون میں مودی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ مودی کو مبارکباد دینے والے دیگر افراد میں وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی ، بی جے پی صدر امیت شاہ ، وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو، چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی ، ایم پی راج وردھن سنگھ راٹھور اور مرکزی مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس بھی شامل تھے ۔ مودی جمعہ کی رات دو روزہ دورہ پر احمد پہنچے

entire world is watching India with high expectations Prime Minister Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں