بنک نظام کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-02

بنک نظام کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل - ارون جیٹلی

ممبئی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ معاشی ترقی کے لئے بینکی نظام کو مستحکم کرنا اب حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہوگیا ہے ۔ قومی سطح پر بینکرس کے اعلیٰ ادارے، آئی بی اے کی69 ویں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ بینکی نظام کو تقویت پہنچانے کے لئے قانون سازی اور قواعد و ضوابط میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ اب ہماری اعلیٰ ترجیحات میں بینکی نظام کو مستحکم کرنا اور معاشی ترقی میں مدد کے لئے بینکی نظام کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ ترقی میں مدد کے لئے بینکوں کی صلاحیتوں کو کبھی بھی کمزور ہونے نہیں دیاجائے گا۔ دیوالیہ کے قواعد، قرض کی واپسی کے یقینی بنانے کے اقدامات، قانونی صیانت ، مالیاتی تنازعات کے حل کے لئے حکومت مدد اور بینکوں کو بااختیار بنانے آر بی آئی کی لچکدار پالیسیاں جیسے اقدامات کی فہرست گنواتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ ان چیزوں کے علاوہ حکومت نے مالیاتی شعبہ کے مختلف مسائل سے نمٹ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فولاد، برقی اور شوگر کے شعبہ کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا ہمیں دیہی علاقوں میں سماجی اور طبعی انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لئے بڑے پیمانہ پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ خانگی شعبہ کی سرمایہ کاری میں بھی جان ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی و علاقائی معاشی بحران ے دوران قرض فراہم کرنے والوں کی مارکٹ میں جمے رہنے اور کسی ایک کو بھی نقصان نہ پہنچنے پر ستائش کی ۔ جہاں تک معیشت کا تعلق ہے ، ہم ایک ایسے ماحول میں کام کررہے ہیں جہاں عالمی معیشت کو سست رفتاری کا سامنا ہے ۔ ہم عالمی سست روی کے باوجود ایک اہم مقام پر کھڑے ہیں، لیکن ہنوز ایک مناسب مقام حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔ اگر عالمی معیشت کے مددگار ماحول میسر آئے تو ہم اس سے بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تئیں عالمی رویہ بہت دیر سے تبدیل ہوا ہے ۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ ہم ٹھوس ترقی کی مد میں عالمی قائدین کی صف میں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جی ایس ٹی کی بہ اتفاق رائے منظوری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شک و شبہ کرنے والوں کو خاموش کردیا۔ جیٹلی نے کہا کہ سماجی سلامتی کے پیمانے کو کافی بہتر کرنا ہوگا ۔ جب ہم ایک ترقی پذیر معاشرے سے ترقی یافتہ معاشرہ کی طرف منتقل ہوتے ہیں تو ہندوستان کے سامنے اہم چیلنج ہوتا ہے کہ کس طرح ذاتی بحران کی صورت میں وہ اپنے شہریوں کی دیکھ بھال کرسکتا ہے ۔
ممبئی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سال معاشی پھیلاؤ اور مالیاتی سرگرمیوں کے باعث ہندوستان مکمل طور پر بیمہ اور سماجی صیانت سے بن جائے گا۔ ممبئی میں ہندوستان کے سب سے بڑے مالیاتی قوت کے حامل ادارہ، ایل آئی سی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے مجھے امید ہے کہ ہم قوم مکمل طور پر بیمہ اور سماجی صیانت والی بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ قوم کو بیمہ اور سماجی صیانت سے مکمل آراستہ کرنے کے لئے لائف انشورنس کارپوریشن بڑا کردار نبھائے گی۔ مرکزی ٹریڈ یونینس کی جانب سے دو ستمبر کو این ڈی اے حکومت مزدور اصلاحات کے خلاف ایک روزہ ملک گیر ہڑتال پر تنقید کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ دیگر چیزوں کے علاوہ میں نے ہر طرف سے مخالفت کے بعد سماجی صیانت میں حصہ داری کے قومی بجٹ کے منصوبہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح ٹریڈ یونین نے ساتویں پیش کمیشن کی سفارشات کی مخالفت کی جس میں سماجی صیانت میں شراکت کو رکھا گیا تھا لیکن میں کوئی شک نہیں کہ ملک ایک دن سماجی صیانت اور انشورنس کی اہمیت جان لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ہم سب مکمل طور پر بیمہ اور سماجی صیانت والی قوم بن جائیں گے۔ انہوں نے لائف انشورنس کارپوریشن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایل آئی سی ہنوز بیمہ مارکٹ کا فائدہ بنا ہوا ہے اور گزشتہ سولہ برسوں سے مسابقت کے باوجود مارکٹ کے ستّر فیصد پر اس کا قبضہ برقرار ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ملک کے چند اجارہ دار اداروں نے مسابقتی مارکٹ کے ماحول میں ترقی کرتے ہوئے ہنو ز مارکٹ لیڈر بنے ہوئے ہین۔ اور ایل آئی سی نے کئی برسوں سے بیمہ مارکٹ میں قائدانہ رول ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عموماً مارکٹ پر اجارہ داری رکھنے والے سرکاری اداروں کو مسابقتی ماحول میں برقرار رہنے میں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ خانگی شعبہ بیوروکٹس کی رکاوٹوں سے مبرا ہوتے ہیں اور مسابقتی ماحول میں مارکٹ کے مطابق تیز رفتار فیصلے کرتے ہیں لیکن ایل آئی سی نے آزادانہ اس پر قابو پانے میں کامیاب رہی ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی بھی مناسب سماجی معاشرے کی اہمیت کو پوری طرح سمجھ نہیں پائے ہیں۔ جیٹلی نے کسانوں کے تحفظ کے لئے فصل انشورنس اسکیم، کم لاگت والے لائف انشورنس ، کم پریمیم والے حادثاتی انشورنس پالیسیوں اور غریبوں و بزرگوں کے لئے صحت انشورنس اسکیم کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں سماجی تحفظ کے لئے لازمی آلہ کار بتایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل آئی سی آف انڈیا کی ملک کے طول و عرض میں گہری جڑیں ہیں ۔ ارون جیٹلی نے ایل آئی سی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایل آئی سی آف انڈیا نے مقابلہ جاتی ہندوستان میں اپنی قائدانہ پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے مقع پر ایل آئی سی آف انڈیا نے تمام مجاز لائف انشورنس پالیسیوں پر ایک خصوصی ڈائمنڈ جوبلی بونس کا اعلان کیا۔

GST, Bank, Infrastructure Top Priorities for India, says Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں