آلودگی سے ہر سال 6 ملین اموات - ڈبلیو ایچ او - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-28

آلودگی سے ہر سال 6 ملین اموات - ڈبلیو ایچ او

جنیوا
پی ٹی آئی
صحت کے عالمی ادارہ نے آج کہا ہے کہ دنیا میں ہر 10میں سے9 افراد ناقص معیار کی ہوا میں سانس لے رہے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے آلودگی کے خلاف ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا جس سے ہر سال چھ ملین سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے اعدا د وشمار ہم سب کو انتہائی تشویش میں مبتلا کرنے کے لئے کافی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے محکمہ صحت عامہ اور ماحولیات کی سربراہ ماریہ نیرا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے لیکن دیہی علاقوں میں ہوا کئی افراد کی سوچ سے زیادہ بدتر ہے ۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ غریب ملکوں میں ترقی یافتہ دنیا سے زیادہ گندی ہوا پائی جاتی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آلودگی سے دنیا کے تمام ممالک اور سماج کے تمام حصے متاثر ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہیلت ایمر جنسی ہے۔ جلد سے جلد فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے حکومتوں سے کہا وہ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم کریں۔ کچرے کے انصرام کو بہتر بنائیں اور پکوان ے صاف ستھرے فیول کو فروغ دیں ۔ ان اعداد و شمار کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کا علاقہ بشمول چین بری طرح متاثر ہیں ۔ جنوبی ایشیاء بھی بری طرح متاثر ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں خراب ہوا چھ لاکھ سے زائد افراد کی اموات کے لئے ذمہ دار ہے ۔ بنگلہ دیش میں ہر سال ایسی اموات کی تعداد37ہزار ہے۔ پاکستان بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ ماہرین نے غیر منصوبہ بند اور غیر مستقل ترقی کو اس صورتحال کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا اور وارننگ دی کہ کوئلہ سے مربوط مزید برقی اسٹیشنس کی تجاویز سے ہوا کا معیار اور زیادہ خراب ہوجائے گا۔ منگل کو جاری ہونے والی یہ رپورٹ دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد مقامات سے حاصل کردہ مواد پر مبنی ہے ۔ رپورٹ میں پتہ چلا کہ دنیا کی آبادی کا92فیصد حصہ ان مقامات پر رہتا ہے جہاں ہوا کا معیار ڈبلیو ایچ او کی حدوں کو پار کرگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی مشرقی ایشیا کے علاقہ میں ہر سال تقریبا آٹھ لاکھ افراد موت کی نیند سورہے ہیں اور صرف ہندوستان میں پھیپھڑوں کے کینسر اور تنفس کی بیماریوں سے75فیصد سے زائد اموات ہورہی ہیں ۔

More than 6 million could die early from air pollution every year, WHO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں