نالندہ یونیورسٹی بہار میں دو پاکستانی طلبا کو داخلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-03

نالندہ یونیورسٹی بہار میں دو پاکستانی طلبا کو داخلہ

راج گیر
آئی اے این ایس
ہند۔ پاک کے مابین سیاسی کشیدگی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کے دو طلباء کو بہار کی نالندہ یونیورسٹی میں داخلہ دیا گیا ہے ۔ نالندہ یونیورسٹی میں داخلوں کے انچارج عہدیدار سوربھ چودھری نے بتایا کہ یونیورسٹی نے جاریہ سال83طلباء کو داخلہ دینے کی پیشکش کی ہے ، جن میں دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیرہ ممالک کے83طلباء کے منجملہ80نے داخلہ لے لیا ہے ، دیگر تین کا انتظار کیاجارہاہے ، جن میں دو کا تعلق پاکستان اور ایک کا میانمار سے ہے۔ چودھری نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کے دو طلباء کو داخلہ دینے کی پیشکش کی ہے اور ان دونوں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لئے تیار ہیں،تاہم انہوں نے کوئی توثیق نہیں کی ۔ پاکستانی طلباء نے ویزا کی منظوری میں تاخیر کی اطلاع دی ہے ، جس کی وجہ سے وہ یہاں پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Nalanda University in Bihar granted admission to two Pakistani students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں