وارانسی میں سونیا گاندھی کا روڈ شو سے انتخابی مہم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-03

وارانسی میں سونیا گاندھی کا روڈ شو سے انتخابی مہم کا آغاز

وارانسی
پی ٹی آئی
وارانسی میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے روڈ شو کو درمیان ہی میں ختم کردیا گیا ۔ ناساز مزاج کے باعث سونیا نے اپنا پروگرام مختصر کردیا اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر دہلی واپس ہوگئیں ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ خرابی صحت کی وجہ سے وارانسگی کے پروگرام کو مختصر کرنا پڑا اور کاشی وشو ناتھ مندر کا دورہ نہ کیاجاسکا۔ میں بہت جلد واپس آؤں گی اور اس کے بعد کاشی وشو ناتھ مندر کا دورہ کروں گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جو ورانسی کے رکن پارلیمنٹ ہیں ، سونیا کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مودی نے اپنے ٹوئٹ مین کہا کہ آج روڈ شو کے دوران سونیا جی کی صحت خراب ہونے کے بارے میں سنا۔ میں نے ان کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ ذرائع نے مطابق وزیر اعظم نے شیلا دکشت سے بات کی اور سونیا گاندھی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ مودی نے علاج کے لئے ایک ڈاکٹر اور دہلیو اپسی کے لئے انتظام کرنے کا پیشکش کیا۔ کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ نامہ نگارون کو بتایا کہ سونیا جی بالکل ٹھیک ہیں ، وہ صرف ذراسی تھکاوٹ محسوس کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح ٹھیک ہوجائیں گی اور اس کے بعد مودی حکومت کا خاتمہ دیکھیں گے۔ سونیا گاندھی نے یہاں ایک بیان میں مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ مٹھی بھر غریب، پسماندہ، اقلیتوں اور ہمارے پیارے بہنوں کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں ۔ ملک کے ایک بڑے حصے کو نظر انداز کیاجارہا ہے اور اس کے مستقبل کے بارے میں ضعیف اور خوف زدہ محسوس کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدوں پر تعمیر محل زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے ، عوام بہت جلد ان کے جھوٹے وعدوں پر بھرپور جواب دیں گے۔ سونیا گاندھی اتر پردیش میں انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر منگل کو مندروں کے شہر پہنچیں ۔ وہ بی آر امبیڈکر کا سونیا کانگریس اتر پردیش انتخابی مہم کے حصہ کے طور مندروں کے شہر منگل کو پہنشیں۔ وہ بی آر امبیڈکر مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سرکٹ ہاؤس سے آج صبح روڈ شو شروع کیا ، وزیر اعظم نریندر مودی کے میدان میں لڑائی لے جاتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج یہاں ایک زبردست روڈ شو کے ساتھ2017ء کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز کیا۔ سرکٹ ہاؤس سے انگلیشا لائن تک جو تقریبا آٹھ کلو میٹر کا فاصلہ ہے ۔ اس روڈ شو میں کانگریس کے ہزاروں حامیوں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔ مارچ کا آغاز سرکٹ ہاؤز میں بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے گلپوشی کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں مارچ میں حصہ لینے والے مندروں کے اس شہر کی سڑکوں اور گلیوں سے گزرے ۔ سونیا گاندھی نے جو شروع میں کار میں سفر کررہی تھیں اور بعد ازاں کھلے چھت کی گاڑی میں منتقل ہوگئیں ، ہجوم کے خیر مقدمی کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا جس نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ وہ عوام کی مبارکباد قبول کرنے، جن میں کئی مسلم خواتین بھی شامل تھیں ، کئی مرتبہ اپنی گاڑی سے باہر آئیں ۔ ان کا روڈ شو مختلف علاقوں سے گزرتا رہا اور اطراف و اکناف کی عمارتوں سے سونیا گاندھی اور ان کے قافلہ پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں، بیسیوں منی ٹرکس پر27سال یوپی بے حال کے پوسٹر نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے تھے، سینکڑوں کارکنوں کے ہاتھ میں پلے کارڈس تھے، جن پر یہی نعرہ تحریر تھا ۔ اس کے علاوہ پارٹی کی چیف منسٹری کی امید وار شیلا دکشت ، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد ، ریاستی پارٹی صدر راج ببر اور سینئر قائدین پرمود تیواری ، سنجے سنگھ بھی سونیا گاندھی کے ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں سونیا گاندھی مودی کے حلقہ میں ایک روزہ پروگرام کے لئے بذریعہ طیارہ یہاں پہنچیں ۔ سینکڑوں بایک سواروں نے ایر پورٹ سے شہر کے وسطی علاقہ تک ان کی قیادت کی۔ وہ پارٹی پرچم بھی لہرا رہے تھے ۔ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سونیا گاندھی کا یہ وارانسی کا پہلا دورہ ہے ۔ کانگریس نے وارانسی میں عدم ترقی کو اجاگر کرنے درد بنارس مہم بھی شروع کی ہے ۔ واضح رہے کہ مودی ، گزشتہ دو سال سے لوک سبھا میں اس حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں