کرپشن بی جے پی کی جڑوں تک پیوست - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-29

کرپشن بی جے پی کی جڑوں تک پیوست - مایاوتی

اعظم گڑھ
یو این آئی
بی ایس پی پارٹی صدر مایاوتی نے اتوار کے دن مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے دہشت گردی کے مسئلہ پر جنگ چھیڑ سکتے ہیںتاکہ لوگوں کی توجہ ان کی حکومت کی ناکامیوں کو چھپا سکیں جب کہ اتر پردیش میں اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں۔ رائے دہندوں کو انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے ، حکومت مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے نام پر پاکستان سے جنگ کرسکتی ہے۔ اعظم گڑھ سے ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوںنے اعظم گڑھ ارو مین پوری دونوں جگہوں سے سال2014ء میں ایک ساتھ کامیابی حاصل کی۔ مایاوتی نے کا کہ دونوں مرکزی و ریاستی حکومتوں نے لوگوں کو دھوکہ دیااور انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں ہی جماعتوں نے ووٹوں کے حصول کے لئے فرقہ پرستی کو ہوا دی ہے۔ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص بی جے پی کا کیا کردار ہے۔ وہ اتر پردیش مین ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل ہند، مسلم فسادات کراسکتے ہیں۔ لوگوں کو چوکنا رہنا ہوگا۔انہوں نے بی جے پی پر مخالف دلت ہونے کا الزام عائد کیا اور بی ایس پی پر غنڈوں اور مافیا کو بڑھاوا دینے کی بات کہی۔ انہوںنے کہا کہ اگر بی ایس پی پارٹی قیادت سنبھالتی ہے تب ریاست میں ایک بار پھر قانون کی حکمرانی ہوگی۔ انہوں نے بی ایس پی کے سینئر قائدین کی جانب سے پارٹی انخلاء پر کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین بالخصوص بی جے پی ہمارے خارج شدہ اراکین کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں ۔ دس اسمبلی نشستوں میں سماج وادی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے ۔مایاوتی کا ارادہ مشرقی اتر پردیش کے ریاستی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کا ہے، اعظم گڑھ میں اپنی پہلی ریالی رکھنے کی اہمیت اسل ئے بھی ہے کہ یہ علاقہ مسلمانوں کی اکثریت کا علاقہ تسلیم کیاجاتا ہے ، جب کہ مایاوتی کو پہلے ہی دلت ووٹ بینک حاصل ہے ۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی کی جانب سے اعلان کردی اچھے دن اب برے دنوں میں بدل چکے ہیں ۔ کیا آپ کو مکان ، بجلی ملازمتیں اور ان دو سالوں میں بی جے پی حکومت اور مرکز سے حاصل ہوئی؟ انہوں نے مجمع سے سوال کیا جس کے جواب میں مجمع سے زور دار آواز میں نہیں کا جواب آیا۔ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ بی جے پی فرقہ پرست طاقتوں جیسے آر ایس ایس اور اس کی ساتھی آرگنائزیشنوں کو مضبوط کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 1.14لاکھ کروڑ روپے کے قرضے امیروں کو دئے، جب کہ غریب خود کشی پر مجبور ہے ۔ اہوں نے کہا کہ مودی نے سو دن کے اندر کالا دھن ملک میں لانے کی بات کہی تھی، تاہم یہ صرف ایک جھوٹ ثابت ہوا ۔ بی جے پی رشوت ستانی کے معاملہ میں کانگریس کے نقش قدم پر ہے۔ جب کہ رشوت ستانی کی جڑیں بی جے پی میں کانگریس سے کہیں زیادہ ہے۔ چاہے وہ للت گیٹ ہو یا ویاپم اسکام یا پھر وجئے مالیا کیس، بی جے پی کانگریس کے نقش قدم پر ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے دلتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک کا حوالہ دیا۔ بی جے پی زیر قیادت ریاستوں میں دلتوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ، چاہے وہ روہیت ویمولہ ہو یا گجرات میں اونا واقعہ۔ اگر تم دلتوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہو تو یہ کافی نہیں ہے، انہوں نے بالواسطہ امیت شاہ کو نشانہ بنایا۔

The roots of corruption in BJP are deeper than in Congress - Mayawati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں