ذاکر نائک کے کھاتہ میں 60 کروڑ روپے کے عطیات - ممبئی پولیس کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-12

ذاکر نائک کے کھاتہ میں 60 کروڑ روپے کے عطیات - ممبئی پولیس کا دعویٰ

ممبئی
یو این آئی
مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف تحقیقات کرنے والی سٹی پولیس کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن[آئی آر ایف] نے گزشتہ تین برسوں کے دوران بیرون ملک سے ساٹھ کروڑ روپے کے عطیات وصول کئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مختلف ممالک سے ساٹھ کروڑ روپے کی رقم ذاکر نائک اور ان کے رشتہ داروں کے کھاتوں میں جمع ہوئی ہے ۔ یہ رقم پہلے ذاکر نائک کے کھاتے میں گئی اور بعد میں ان کے رشتہ داروں کو منتقل کی گئی۔ تحقیقاتی ایجنسی ان خفیہ کمپنیوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے جنہیں ذاکر نائک کنٹرول کرتے ہیں اور ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع ہوتی ہے تاہم آئی آر ایف کے ترجمان نے اسے کسی بھی فنڈ کے بارے میں لا علمی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کھاتوں سے واقف نہیں ہیں جن میں یہ رقم منتقل ہوئی ہے ۔ سٹی پولیس نے آئی آر ایف پر اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس میں الزام عائد کیا ہے کہ ذاکر نائک اس فاؤنڈیشن کو غیر قانونی سر گرمیوں کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر دیوندر فڈ نویس کو پیش کی گئی اس رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ریاست کو نائک کے خلاف انسداد غیر قانونی سر گرمیان ایکٹ کے تحت کارروائی کرنی چاہئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذاکر نائک مبینہ طور پر دہشت گردوں سے رابطہ رکھتے ہیں ۔ 72صفحات پر مشتمل رپورٹ میں فاؤنڈیشن کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ایک تعلیمی ٹرسٹ کا موقف رکھنے کے باوجود اس ادارہ کو تبدیلی مذہب کے لئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ یہاں دہشت گرد ذہنوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے نظریات کا پروپیگنڈہ کرسکیں۔ رپورٹ میں ان مقررین کے نام شامل ہیں جن میں دیگر ممالک پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ ذاکر نائک کے خلاف اس وقت کارروائی شروع کی گئی جب بنگلہ دیش میں ایک یرغمالی ڈرامہ کے بعد ہلاک ہونے والے دو نوجوان حملہ آوروں کے بارے میں پتہ چلا تھا کہ وہ ذاکر نائک کے بیانات سے متاثر ہوئے ہیں ۔

Zakir Naik got Rs 60 crore in 3 years from abroad: Mumbai Cops

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں