تشدد سے کسی مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا - محبوبہ مفتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-01

تشدد سے کسی مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا - محبوبہ مفتی

سری نگر
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ تشدد سے کسی مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا ، کسی مسئلہ کو آگے بڑھانے کے لئے بات چیت ہی واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ذہنوں میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ اس حل کریں گی۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے کہا تھا کہ بندوق سے کوئی چیز تبدیل نہیں کی جاسکتی ۔ بات چیت کے علاوہ کوئی اور دوسری راہ نہیں ہے ۔ انہوں نے وادی میں جاری احتجاج اور کرفیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو نوجوان نسل کا درد محسوس ہورہا ہے ۔ جن کے مختلف نظریات میں انہیں نوجوان نسل کے متاثر ہونے کا درد محسوس کرنا چاہئے ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ تشدد کے ذریعہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں آزادی، پاکستان یا ہندوستان ۔ جموں و کشمیر کی چیف منسٹر نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس اس صورتحال نے نمٹنے کے اہل ہیں لیکن عوام کے ذہنوں میں مسائل ہیں ان سے نمٹنا چاہئے ۔ یو این آئی کے بموجب محبوبہ مفتی نے وادی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بند رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت بچوں کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیںدے گی۔ انہوں نے علیحدگی پسند لیڈران کا نام لئے بغیر کہا کہ سرکار کی کوشش یہی رہے گی کہ بچوں کے تعلیمی کیرئیر پر منفی اثرات نہ پڑیں جب کہ دوسروں کی کوشش رہتی ہے کہ تشدد ہو ۔ محترمہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں ایک کالج میں ایم بی بی ایس او ربی ڈی ایس کورسوں کے لئے جارہے کامن انٹرنس ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ایک نجی قومی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کی موجودہ صورتحال کے لئے دوسر ریاستوں کو بھیج رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، یہاں کا امیر طبقہ اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے باہر بھیج رہا ہے ۔ جس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے وہ بھی اپنی زمین جائیدا بیچ کر بچوں کو تعلیم کے لئے باہر بھیج رے ہیں اگر اسکول اسی طرح بند رہیں گے تو والدین اپنے بچوں کو باہر بھیجنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام میں تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے ۔ جب ہم تعلیم کو ہی ختم کریں گے او راپنے بچوں کے لئے اسکول جانے کا ماحول خراب کریں گے تو یقینی طور پر ہم بہت پچھڑ جائیں گے ، کشمیری طلبہ کی ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ مفتی نے کہا، کشمیر کے بچے ہر امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرتے ہیں ۔

Violence cannot resolve any issues: Mehbooba

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں