کشمیر پر مذاکرات کے لئے ہندوستان کو مدعو کرنے پاکستان کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-13

کشمیر پر مذاکرات کے لئے ہندوستان کو مدعو کرنے پاکستان کا غور

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجی امور سرتاج عزیز نے آج کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے ہندوستان کو مدعو کرنے کا پاکستان منصوبہ رکھتا ہے ۔ قبل ازیں ہندوستان نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ صرف پاک مقبوضہ کشمیر پر ہی پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ عزیز نے پاکستان کی خارجی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں اور سفارشات سے متعلق یکم تا 3اگست کو پاکستانی سفراء کی کانفرنس کے بارے میں میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارے معتمد خارجہ اپنے ہندوستانی منصب کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے باضابطہ طور پر مکتوب روانہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں کشمیر کی ابتر صورتحال پر قابل لحاظ وقت صرف کیا گیا۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کو چاہئے کہ کشمیریوں کی تحڑیک خود ارادیت کی بھرپور سفارتی، اخلاقی اور سیاسی تائید جاری رکھی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ کانفرنس میں متعدد سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو روبہ عمل لائے جارہے ہیں اور فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے ہندوستان کو باضابطہ طور پر مدعو کیاجائے ۔ کانفرنس کا احساس تھا کہ جہاں پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات نہ کرنے ہندوستان کا موقف ہے ، یہ جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ ان کے ریمارکس ایسے وقت ہوئے جب دو دن قبل ہی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان صرف اور صرف پاک مقبوضہ پر ہی پاکستان کے ساتھ بات چیت کرسکتا ہے جو جموں و کشمیر پر اسلام آباد سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں