وادی کے نوجوانوں سے جنت ارضی میں امن کی برقراری کے لئے وزیر اعظم مودی کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-10

وادی کے نوجوانوں سے جنت ارضی میں امن کی برقراری کے لئے وزیر اعظم مودی کی اپیل

بھابرا ،مدھیہ پردیش
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر ومدی نے آج گڑ بڑ زدہ کشمیر کے عوام کا دل جیتنے کی کوشش میں اشارہ دیا کہ وہ انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے چوکٹھے میں بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ زائد از ایک ماہ سے جاری بے چینی پر جس میں55 سے زائد جانیں جاچکی ہیں، اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ جن بے قصور نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیاپ ٹاپس، کتابیں اور کرکٹ بیاٹس ہونے چاہئیں انہیں پتھر دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ان سے اپیل کہ جنت ارضی میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وہ آزادی حاصل ہے جس کا احساس ہندوستانیوں کو ہر جگہ ہوتا ہے ۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ محبوبہ مفتی حکومت اور مرکز ، ریاست کے مسائل کی یکسوئی کے لئے مل جل کر کام کررہے ہیں لیکن چند لوگ جنہیں یہ بات ہضم نہیں ہوتی، توڑ پھوڑ کی راہ اپنائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی جب وزیر اعظم تھے انہوں نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیرت کی راہ اپنائی تھی اورہم اسی راہ پر چل رہے ہیں ۔ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے چندر شیکھر آزاد کی اس عظیم جنم بھومی سے کہنا چاہوں گا کہ کشمیر کو وہی طاقت حاصل ہے جو ہندستان کے دیگر حصوں کو ہمارے مجاہدین آزادی نے دی ہے ۔ کشمیر میں وہی آزادی حاصل ہے جس کا احساس ہر ہندوستانی کرتا ہے ۔ انہوں نے چندر شیکھر آزاد کی جنم بھومی بھابرا میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ آج کسی کو بھی یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ بے قصور نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر تھما دئیے گئے ہیں ۔ بعض لوگوں کی راج نیتی چل رہی ہے لیکن ان بھولے بھالے نوجوانوں کا کیا ہوگا؟ انسانیت اور کشمیریت کو متاثر ہونے نہیں دیاجاسکتا ۔ جمہوریت اور بات چیت کا راستہ موجود ہے ۔ کشمیری نوجوانوں سے پر زور اپیل کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہیں چاہئے کہ وہ کشمیر کو جنت ارضی برقرار رکھیں ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایک آواز مین اظہار خیال کے لئے دیگر جماعتوں بالخصوص کانگریس کی ستائش کی اور اسے ہندستان کی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت جس میں بی جے پی ایک شراکت دار کے طور پر شامل ہے ، مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ریاست کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ مین سب کچھ کرے گی۔ وہ وکیلوں، ڈاکٹروں اور سیاحت پر منحصر لوگوں کی اس سلسلہ میں مدد کرے گی۔ مودی نے کہا کہ ہمارا کشمیر اہل وطن کے لئے جنت ہے ۔ ہر ہندوستانی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کبھی کشمیر جائے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ کشمیر میں جس سے ہندوستان کا اتنا زیادہ لگاؤ ہے، مٹھی بھر لوگ اور چند گمراہ عناصر اس عظیم روایت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے واجپائی کے انسانیت ، جمہوریت اور کشمیریت کے منتر کا حوالہ دیے سے قبل یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عام آدمی امن چاہتا ہے ۔ یہ حکومت، کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہے ۔ اس کی پنچایتوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے اور اس کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ کشمیر میں امن، اتحاد اور ہم آہنگی ہو ۔ مودی نے کہا کہ میں بالخصوص کشمیر کے نوجوانوں سے کہوں گا کہ میرے دوستوں ہمیں مل جل کر کشمیر کو دنیا میں جنت ارضی کے طور پر برقرار رکھنا چاہئے ۔ مودی نے اس موقع پر ماؤسٹو اور عسکریت پسندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ کشمیر کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند اور حکومت جموں و کشمیر کے علاوہ125 کروڑ ہندوستانی چاہتے ہیں کہ آپ کا بھلا ہو ، آپ کی ترقی ہو ۔ ہندوستان کو آپ کی ترقی کے لئے جو کچھ کرنا ہے ہم آپ کو وہ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مین ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو ملک کے لئے مرنے پر آمادہ ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ قوم کی تعمیر میں ہاتھ بڑھائیں ۔ مودی 70سال آزاد ذرا یاد کرو قربانی کا آغاز کرنے یہاں آئے تھے ۔ یہ پندرہ روزہ پہل بی جے پی نے یوم آزادی منانے کے لئے کی ہے ۔

Prime Minister Modi's appeal for peace in J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں