وزیر اعظم کے گاؤ رکھشک پر تبصرے پرفریب - اپوزیشن قائدین کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-08

وزیر اعظم کے گاؤ رکھشک پر تبصرے پرفریب - اپوزیشن قائدین کی تنقید

نئی دہلی
یو این آئی
حکمراں جماعت بی جے پی نے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے گاؤ رکھشکوں پر کئے گئے تبصرے کو کلی طور پر پر فریب قرار دینے کا سخت نوٹ لیا جب کہ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ آرایس ایس گاؤ تحفظ کے نام پر لوگوں میں خوف وہراس پیدا کررہی ہے ۔ گزشتہ سال دادری واقعہ پر مودی کی خاموشی پر سوال کرتے ہوئے کانگریس قائد منیش تیواری نے الزام عائد کیاکہ وہ مودی صرف مخصوص اوقات میں ہی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ کیوں انہوں نے آر ایس ایس کو ہدایت نہیں دی کہ وہ وی ایچ پی پر روک لگائے ؟ اور کیوں انہوں نے بجرنگ دل کے کارکنوں پر روک نہیں لگائی ؟ یہ ان کا نظریاتی طریقہ کار ہے کہ ملک بھر میں گائے کے تحفظ کے نام پر غیر یقینی کی صورتحال اور خوف و ہراس پیدا کیاجائے ، اور جو کچھ وزیر اعظم نے آج کہا وہ کلی طور پر فریب کاری اور ریاکاری ہے ۔ جنتادل یو قائد پون ورما نے بھی وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایسا سخت بیان پہلے دیا ہوتا تب گاؤ تحفظ کا یہ عفریب کو روکا جاسکتا تھا ۔ اسی طرح سی پی آئی قائد ڈی راجا نے بھی حکمراں جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی ایسے مسائل ہیں جس پر لوگ یہ توقع کرتے ہیں کہ وزیر اعظم اس پر بات کریں گے ، بشمول دلتوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ کیوں کہ وزیر اعظم نے خود ان ہی کی ریاست گجرات میں دلتوں کے خلاف ہوئے مظالم پر ایک لفظ نہیں کہا؟ جب کہ بی جے پی نے مودی کا دفاع کرتے ہوئے سیاسی قائدین پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سیاسی ابتری کی ایک کھلی مثال ہے ۔ بی جے پی نیشنل سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش یہ ہے کہ وہ خود کی غلطیوں کو چھپائے اسی لئے وہ مرکزی حکومت کو نشانہ بنارہی ہے ، حالانکہ ان کے پاس مودی کے خلاف کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔

Opposition hits out at Modi over statement on cow vigilantes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں