دہشت گردوں سے نمٹنے کا مسئلہ - این آئی اے عہدیدار اردو عربی فارسی سیکھنے پر مجبور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-15

دہشت گردوں سے نمٹنے کا مسئلہ - این آئی اے عہدیدار اردو عربی فارسی سیکھنے پر مجبور

کولکتہ
پی ٹی آئی
دہشت گرد تنظیمیں جیسے جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش[جی ایم بی] کے علاقہ میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے مقابلہ کے لئے قومی تحقیقاتی ادارے ’’این آئی اے[نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی] کے عہدیدار ، اردو، عربی اور فارسی زبانیں سیکھ رہے ہیں ۔ ان زبانوں کو سیکھنے کی ضرورت 2014ء میں کھاگڑ دھماکہ واقعہ کے بعد لاحق ہوئی ۔ اس واقعہ کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد کی گئی ہے ۔ این آئی اے کو تحقیقات کے دوران بڑے پیمانہ میں عربی، فارسی اور اردو زبان میں ورقیہ دستیاب ہوئے ۔ این آئی اے کے سینئر عہدیدار جو گھاگھڑھ دھماکہ کی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھے ۔ نے بتایا کہ 2014میں کھاگھڑہ دھماکہ کے بعد بڑے پیمانے پر ورقیہ اور تحریری مواد عربی اور اردو زبان میں دستیاب ہوا ۔ اس وقت ہمیں بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات کرنے والے ہمارے عہدیداروں میں سے کوئی بھی ان زبانوں سے واقف نہیں تھا ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ اس معاملہ سے نمٹنے کے لئے ہمیں ماہرین کی خدمات حاصل کرنی پڑیں کہ ان تحریری مواد میں آخر لکھا کیا ہے۔ اس وقت ہم پر یہ حقیقت آشکارا ہوئی کہ ہمارے عہدیداروں کو ان زبانوں کی جانکاری حاصل کرنا ضروری ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ این آئی اے کے عہدیدار انگریزی ، ندی اور دیگر خود کی مادری زبانیں جانتے ہیں لیکن دیگر زبانوں کا زائد علم رکھنا دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے ہماری کوششوں کو بلندیوں پر پہنچائے گا ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ کولکتہ میں تعینات این آئی اے کے اس وقت کے ایس پی وکرم کھالاتے نے کلکتہ یونیورسٹی سے استدعا کی تھی کہ این آئی اے کے عہدیداروں کو اردو، عربی اور فارسی زبان کی تربیتی کلاسس کا انتظام کیاجائے کیونکہ اس وقت ایجنسی دستیاب مواد کا ترجمہ کرنے سے قاصر تھی۔ کولکتہ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر سواگتا سین نے بتایا کہ اس سال کے اوائل میں این آئی اے نے ہماری یونیورسٹی سے ربط پیدا کرتے ہوئے ہم سے استدعا کی تھی کہ ہمیں پروفیسرس فراہم کئے جائیں ۔ جاریہ سال ماہ مئی سے ان عہدیداروں کی لسانی ٹریننگ کا آغاز شروع ہوگیا ۔ کولکتہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی و فارسی کے سربراہ عشرت علی ملا جنہوں نے اس لسانی ٹریننگ کی نگراں کار بھی ہیں ، نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ این آئی اے کیمپس میں زبان داں کی جماعتیں منعقد کی جارہی ہیں۔ یہ ٹریننگ ایک سال تک جاری رہے گی ، اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ تو اس ٹریننگ کو مزید جاری رکھا جائے گا۔ ان چند ماہ میں ہم نے زبان کے حروف تہجی اور معنوں کی پہنچان کی تکمیل کی ہے ۔ آئندہ ٹریننگ سشن میں ہم جملوں کی بناوٹ اور ترکیب سے واقف کروائیں گے ۔

NIA officers take training in Urdu, Arabic to counter terror groups

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں