لندن میں نائٹ ٹیوب کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-21

لندن میں نائٹ ٹیوب کا آغاز

لندن
آئی اے این ایس
لندن میں ہفتہ کے دن نائٹ ٹیوب[ زیر زمین ٹرین] کا آغاز عمل میں آیا۔ اس کے منصوبہ کا اعلان لگ بھگ تین برس قبل ہوا تھا۔ ہر جمعہ اور ہفتہ کو یہ ٹرینیں رات میں12:30 اور5:30بجے کے درمیان چلیں گی۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی۔ لندن انڈر گراؤنڈ کو توقع ہے کہ ہر ویک اینڈ پر 50ہزار افراد نائٹ ٹیوب کا استعمال کریں گے۔ پانچ لائنیں کھل جانے پر یہ تعداد دو لاکھ ہوجائے گی۔ شہر کے میئر صادق خان ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے ہفتہ کی اولین ساعتوں میں پہلی وکٹوریہ لائن سروس سے سفر کیا۔ خان نے ٹرین مسافرین سے بات چیت کی جو بریکسٹن جنوبی لندن سے12:34بجے روانہ ہوئی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے تقریبا سو عہدیدار نٹ ورک پر طلایہ گردی کررہے تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ کرس ہارٹن نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ مسافردن کی طرح رات میں محفوظ نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فورس اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہے گی ۔ یہ سروس ستمبر2015میں شروع کرنے کا ارادہ تھا لیکن تنخواہ کے مسئلہ پر ہڑتال کے باعث مزید ایک سال کی تاخیر ہوئی۔

London's night tube service launch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں