ایک ہی خاندان 60 سال تک برسر اقتدار رہا - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-14

ایک ہی خاندان 60 سال تک برسر اقتدار رہا - امیت شاہ

کاکوری، اتر پردیش
پی ٹی آئی
کانگریس کو نانہ تنقید بناتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج الزام عائد کیا کہ آزادی کے بعد سے ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے کیونکہ اقتدار کی باگ ڈور ساٹھ سال تک صرف ایک ہی خاندان کے پاس رہی ۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ صرف بی جے پی ہی ملک کو ترقی دلا سکتی ہے۔ آئندہ سال مقرر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر امیت شاہ نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو ریاست کی ترقی بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کئے ہوئے 70سال ہوچکے ہیں ، اس کے باجود ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے ، کیونکہ ایک ہی خاندان ساٹھ سال تک اقتدار پر رہا۔ امیت شاہ نے ملک میں عدم ترقی پر سابق کانگریس حکومتوں کو نانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ آزادی کو70سال ہوچکے ہیں اور ساٹھ سال تک کانگریس بر سر اقتدار رہی۔ نتیجہ ہر ایک کے سامنے ہے ۔ امیت شاہ یوم آزادی سے قبل مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی یاد منانے پر وگرام یاد کرو قربانی کے ایک حصہ کے طور پر ترنگا یاترا سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف بی جے پی ہی ملک کو ترقی دلا سکتی ہے ۔ اگر سماج وادی پارٹی یا بی ایس پی اتر پردیش میں بر سر اقتدار آتے ہیں تو وہ صرف ایک ہی برادری کی ترقی کے لئے کام کریں گے ۔ صرف بی جے پی ہی ریاست میں ہمہ جہت ترقی کو یقینی بناسکتی ہے۔ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس میں یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے لکھنو کے مضافاتی علاقہ میں منعقدہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑ ھ سکتا۔ یہ پروگرام کاکوری تاؤن میں منعقد کیا گیا جو ٹرین میں ڈکیتی کے سبب، مشہوار ہوا تھا ۔ بعض ہندستانی انقلابیوں نے9اگست1925 کو ایک ٹرین پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے برطانوی حکومت کا خزانہ لوٹ لیا تھا ۔ امیت شاہ نے ملک کی حالت کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ بعض مواضعات میں برقی نہیں ہے ۔ نوجوان بیروزگار ہیں، کھیتوں میں آبپاشی کی سہولت نہیں اور غریب مریض دوائیں نہ ملنے سے مررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان شہیدوں کا قرض نہیں چکا سکتا ، جنہوں نے آزادی کے لئے اپنی جان دی ۔ ان میں کئی کو ہم جانتے ہیں اور کئی کو نہیں جانتے ۔ بی جے پی صدر نے اس علاقہ کے عوام کو تیقن دیا کہ وہ کاکوری میموریل کو ایک سیاحتی مقام بنانے کا پیام آگے پہنچائیں گے ۔

Govt run by one family for 60 years: Amit Shah in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں