کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے اقدامات - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-31

کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے اقدامات - وزیر اعظم مودی

سانوسرا،گجرات
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریند رمودی نے2014ء میں عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ گجرات میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آج پٹیل برادری کے گڑھ سمجھے جانے والے اس علاقہ کے کسانوں سے تعلق قائم کرنا چاہا۔ قبل ازیں انہوں نے ایک آبپاشی پراجکٹ کا افتتاح کیا۔ مودی نے اولواعزم سوراشٹرا نرمدا اور تارن اریگیشن[ساؤنی] پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کا یہاں افتتاح کرنے کے بعد کانگریس پر در پردہ تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ چارہ ڈالنے یا ٹکڑے پھیکنے سے انتخابات تو جیتے جاسکتے ہیں ، لیکن ملک نہیں چلایاجاسکتا ۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے ، جس کے ان کے دورہ گجرات کے وقت پر سوال اٹھایا تھا، مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ووٹ حاصل کرنے ٹکڑے پھینکنے میں یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ٹکڑے پھینکتے ہوئے انتخابات تو جیت سکتے ہیں لیکن ایسا کرتے ہوئے ملک نہیں چلایاجاسکتا ۔ ہم ٹکڑے پھینکنے میں یقین نہیں رکھتے۔ ہم نے تبدیلی اور ترقی لانے اس پراجکٹ کے لئے تقریبا15سال تک سخت محنت کی ہے ۔ مودی نے ضلع جام نگر کے موضع سانوسورا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ سوراشٹرا کا یہ علاقہ پاٹی دار پٹیل برادری کا اکثریتی علاقہ ہے ۔ گجرات میں پانی سیاسی لحاظ سے ایک حساس مسئلہ ہے اور بی جے پی2017ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل اسے بھنانے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاکہ اپنی عظمت بحال کرسکے ، بالخصوص ایک ایسے وقت جب کہ اسے پٹیل برادری کے کوٹہ احتجاج اور دلتوں کی بغاوت کا سامنا ہے ۔ کانگریس نے اس مرحلہ پر وزیر اعظم کے ہاتھوں ساؤنی اسکیم کے افتتاح کو انتخابات سے قبل رائے دہندوں کو پیام دینے کی کوشش قرار دیا۔ مودی نے اپنے پیام میں پانی کے تحفظ کی ضرورت پر ور دیا اور چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے اپنے دورہ کو یاد کیا جب لوگ زرعی شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی لانے کے لئے ان کے ویژن کو نہیں سمجھ سکے تھے۔

Government initiatives for the welfare of farmers - Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں