جی ایس ٹی پر اپوزیشن سے بات چیت حکومت جاری رکھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-08

جی ایس ٹی پر اپوزیشن سے بات چیت حکومت جاری رکھے

نئی دہلی
یو این آئی
سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے حکومت پر زور دیا کہ کہ گڈس سرویس ٹیکس پر سہل اندازی میں عمل آوری کے لئے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور تعلق رکھنے کے راستہ کو جاری رکھا جانا چاہئے۔ کانگریس کے سینئر قائد نے کہا کہ آج کہا کہ خراب معاشی احساس جی ایس ٹی کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھتے ہوئے اسے اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا ہوگا ورنہ اس میں رکاوٹ آسکتی ہے ۔ پی چدمبرم نے اپنے آج کے ٹوئیٹ پیام میں کہا کہ3اگست کو سیاسی ہم آہنگی کی وجہ سے جی ایس ٹی سے منسلک ترمیمی بل راجیہ سبھا میں منظور ہونے کا راستہ ہموار ہوا تھا لیکن اگر ا پوزیشن کے ساتھ حکومت کی بات چیت بند ہوتی ہے یا راجیہ سبھا کو درکنار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو جی ایس ٹی کو نافز کرنے میں رکاوٹ آسکتی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ جی ایس ٹی کے اعلیٰ شرح کو عوام مخالف اقدامات کے طور پر دیکھا جائے گا۔ گزشتہ چند دنوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کی بنیاد پر رضا نمدی کی وجہ سے یہ بل راجیہ سبھا میں منظور ہوسکا تھا لیکن کانگریس نے اس وقت واضح کیا تھا کہ حکومت بھلے ہی آئینی ترمیمی بل میں جی ایس ٹی اور بین ریاستی جی ایس ٹی بل میں جی ایس ٹی ٹیکس کی شرح18فیصد رکھے جانے کا کر کیاجانا ضروری ہے ۔ اپوزیشن نے یہ بھی کہا کہ حکومت ان دونوں بلوں کو فائننس بل پر کے طور پر پیش نہیں کرے ۔
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت کے معتمد مال ہنس مجھ ادھیہ نے کہا کہ حکومت اشیاء اور خدمات محصولات سے متعلق گڈس اینڈ سرویس ٹیکس پر آئندہ سال یکم اپریل سے عمل آوری پر پر اعتماد ہے ۔ لیکن اگر ٹیکس کی شرحوں کے مسئلہ کو حل نہ کیاجائے اور جن اشیاء کو مستثنیٰ کیاگیا ہے نہیں نظر انداز کیا گیا تو جی ایس ٹی پر عمل آوری کی حتمی تاریخ سے عمل آوری مشکل ہے ۔ ادھیہ نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر فینانس اور29ریاستوں کے نمائندوں پر مشتمل جی ایس ٹی کونسل قومی سیلز ٹیکس کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف معاملات کی مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس کو مقرر کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے سیس اور سرچارج جاری کرنے کے لئے جی ایس ٹی کونسل مرکز اور ریاستوں کو تجاویز پیش کرے گی۔ ریاستوں اور ادارہ جات مقامی جو جی ایس ٹی کے تحت لایاگیا ہے ، ان کے سیس اور سرچارج کا انضمام کا فیصلہ جی ایس ٹی کونسل کرے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں