آزادی صرف چند افراد کے لئے نہیں ہو سکتی - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-16

آزادی صرف چند افراد کے لئے نہیں ہو سکتی - راہول

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دلتوں پر حالیہ حملوں کے پس منظر میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ آزادی صرف چند افراد کے لئے نہیں ہوسکتی۔انہوں نے ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ ایک ایسے ملک کی تمنا کریں جہاں نظریات کو اوسط درجہ کی صلاحیتیں رکھنے والی طاقتیں کچلتی نہ ہوں ۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیام میں کہا کہ جب تاریکی کی طاقتیں اس آزادی کے لئے ہم میں سے چند کو دھمکاتی ہوں، جیسا کہ ہم نے حالیہ عرصہ میں دیکھا ہے تو ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ آزادی صرف چند افراد کے لئے نہیں ہوسکتی۔ یہ سب کے لئے ہونا چاہئے ۔ ہندستان میں ہر شخص کو وقار اور آزادی کے ساتھ جینے اور اپنے خیالات کا آزادانہ طور پر اظہار کر نے کا حق حاصل ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستانیوں کو یقینا ایک ایسے ملک کی تمنا کرنا چاہئے جہاں کوئی بھی خوف کے سائے میں نہ جیتا ہو اور جہاں کوئی بھی خوف کے سائے میں نہ جیتا ہو اور جہاں نظریات کا آزادانہ تبالہ ہوتا ہو، جنہیں نفرت کی طاقتیں نہ کچلتی ہوں ۔ ہمیں اس سچائی پر زور دینا اور اس کے لئے لڑنا چاہئے ۔ راہول گاندھی نے تین سال قبل کانگریس کے نائب صدر کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ یہاں پارٹی دفتر میں ترنگا لہرایا۔ عام طور پر صدر کانگریس سونیا گاندھی ترنگا لہرایا کرتی ہیں۔ انہیں کل ہی ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سینئر پارٹی قائدین بشمول سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، اے کے انٹونی ، غلام نبی آزاد اور آنند شرما بھی موجود تھے ۔

Freedom can never be for the few: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں