ریو اولمپکس - ساکشی ملک کو پہلا اولمپک میڈل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-19

ریو اولمپکس - ساکشی ملک کو پہلا اولمپک میڈل

Female-Wrestler-Sakshi-Malik
ریوڈی جنیرو
آئی اے این ایس
اسٹار ریسلر ساکشی ملک نے جاریہ ریو اولمپکس میں ہندوستان کا طویل انتظار ختم کردیا۔ اس نے خواتین کی فری اسٹائل58کلو کے زمرہ میں برانز[کانسہ] میڈل جیتا جب کہ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کا مظاہرہ بدستور ناقص ہے ۔ روہتک ہریانہ کی تئیس سالہ ساکشی نے یہاں چہار شنبہ کو غیزستان کی رسلو ٹائنا بکووا کو ہنگامہ خیز دوسرے راؤنڈ میں ہرایا۔ ہندوستانی کلاڑی نے مقابلہ کی اسپرٹ اور ہار نہ ماننے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ افتتاحی راؤنڈ میں ریسلو کا پلہ واضح طو رپر بھاری تھا۔ اس نے متاثر کن طاقت اور ٹیکنک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ پوائنٹس حاصل کرلئے لیکن ساکشی نے دوسرے راؤنڈ میں شاندار واپسی کی اور 8پوائنٹس حاصل کرلئے۔ ساکشی نے اولمپکس میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ہندوستانی ریسلر بن کر تاریخ بنائی ہے ۔ جاپان کی کاؤری اچو نے اس زمرہ میں گولڈ میڈل پایا جب کہ ساکشی کو کوارٹر فائنل میں ہرانے والی روسی ولیریا کو بلوا نے سلور میڈل حاصل کیا۔ اس زمرہ میں دوسرا برانز میڈل تیونس کی مروہ عامری نے پایا جو آٹھ مرتبہ آفریقی چمپئن رہی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بموجب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے ساکشی ملک کو مبارکباد دی کہ اس نے اپنی تاریخی جیت کے ذریعہ ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا۔ اسی دوران ساکشی پر روپیوں کی بارش ہوگئی ہے ۔ کم از کم 3.5کرو ڑ روپے کے انعامات اور ترغیبات اس کی منتظر ہیں ۔ اولمپکس شروع ہونے سے قبل ساکشی کی ریاستی حکومت ہریانہ نے اعلان کیا تھا کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر چھ کروڑ، سلور پر چار کروڑ اور برانز پر2.5کروڑ روپے کا انعام دیاجائے گا۔ ساکشی کو ، وزارت کھیل کی خصوصی ایوارڈ اسکیم کے تحت بیس لاکھ روپے ملیں گے ۔ وزارت ریلوے جس میں ساکشی نوکری کرتی ہے سے ساٹھ لاکھ روپے دے گی۔ پہلی مرتبہ انڈین اولمپکس اسوسی ایشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ گولڈ میڈل پر پچاس لاکھ ، سلور میڈل پر تیس لاکھ اور برانز میڈل پر بیس لاکھ روپے انعام دے گی۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان ضان نے بھی اولمپکس میں حصہ لینے والے تمام اتھیلیٹس کو1,01,000روپے کا چیک دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ تئیس سالہ ریسلر ہندوستان کی چوتھی خاتون اتھیلیٹ ہے جس نے اولمپکس میڈل حاصل کیا ہے ۔ برانز، ہندوستان کی کسی خاتون ریسلر کو پہلی مرتبہ اور ہندوستان کو پانچویں مرتبہ ملا ہے ۔

Female Wrestler Sakshi Malik Wins India's First Medal at Rio Olympics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں