آزادی کے بعد کسی بھی جماعت نے ہم سے بڑھ کر قربانیاں نہیں دیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-19

آزادی کے بعد کسی بھی جماعت نے ہم سے بڑھ کر قربانیاں نہیں دیں - مودی

نئی دہلی
یو این آئی
آزاد ہندوستان میں بی جے پی نے بہت مشکلات اٹھائی اگر اس کا تقابل کانگریس کے برطانیہ دور سے کیاجائے تب یہ اس سے زیادہ ہوں گی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے دن تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ہر کوشش کو غلط نظر سے دیکھا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ قربانیاں دیں ، مودی جو نئی دہلی میں نئے پارٹی ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے نے کہا کہ ملک میں تقسیم کرنے والی طاقتیں سرگرم ہوگئی ہیں ، جب سے ملک ترقی کی راہ پر ہے ، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ سماج کو طاقتور بنایاجائے ۔ انہوں نے پارٹی کے اس وعدے کا اعادہ کیا کہ جو کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ ملک اور جمہوری دنیا کو ایک مثال پیش کریں کیسے پارٹی اپنے نظریات کے لئے وقف اور حکومت کی خواہش سے خالی ہے ۔ بی جے پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنی ابتدائی دور سے مصائب کا سامنا کرتی آرہی ہے ۔ اسے ہر موڑ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ہر کوشش کو غلط ڈھنگ سے پیش کیا گیا ۔ یہاں تک کہ برطانیہ کے دور حکومت میں کانگریس پارٹی کو بھی اس قدر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا ، جو کہ ہمیں گزشتہ پچاس ، ساٹھ سالوں میں سامنے کرنا پڑا ۔ اس موقع پر اعلیٰ بی جے پی قائدین بشمول پارٹی چیف امیت شاہ ، ایل کے اڈوانی ، راجناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی و دیگر موجود تھے۔

پی ٹی آئی
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اپنے اس بیان پر فوری قوم سے معافی مانگیں کہ آزاد ہندوستان میں بی جے پی کو اس سے کہین زیادہ مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جتنا کانگریس نے انگریزوں کے دور میں کیا ہوگا ۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کی ساری جدو جہد آزادی کی توہین کی ہے ۔ وزیر اعظم کا یہ بیان ناقابل قبول ہے۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے ۔ انہیں فوری اپنا بیان واپس لینا چاہئے اور قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ بی جے پی اور سنگھ پریوار پر تنقید کرتے ہوئے سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ مودی نے جدو جہد آزادی سے لا تعلقی اختیار کی ہے اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو غیر اہم قرار دیا ہے کیونکہ حکمراں جماعت کبھی جدو جہد آزادی میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ نہ تو بی جے پی اور نہ آر ایس ایس نے کبھی جدو جہد آزادی میں حصہ لیا ۔ انہوں نے تو در اصل انگریزوں کی حمایت کی تھی۔

BJP Faced More Adversities In Independent India Than Congress, Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں