بھیونڈی میں عمارت منہدم - 8 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-08

بھیونڈی میں عمارت منہدم - 8 افراد ہلاک

ممبئی
یو این آئی
کم سے کم8افراد ہلاک ہوگئے جب ایک خستہ حالت کی عمارت بھیونڈی میں اتوار کی صبح منہدم ہوگئی ، جبکہ قبل ازیں اس عمارت کو خالی کرنے کے لئے کئی نوٹسیں دی جاچکی تھیں۔ ریسیکیو خدمات کے اہلکاروں نے ملبے سے پانچ افراد کو نکالا جس میں دو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت مالک عمارت سجن لال گپتا 60سال اور ان کی اہلیہ ستیہ وانتی سنجن گپتا55سال کی حیثیت سے کی گئی ۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم فوراً ہی مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے چھ گھنٹے کی محنت کے بعد چھ اور نعشوں کو ملبہ سے نکال لیا ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ۔ 35سالہ قدیم عمارت میں آج صبح ساڑھے سات بجے منہدم ہوگئی۔ اس عمارت کے دو حصے تھے ۔ عمارت کا درمیانی حصہ جس میں کئی خاندان مقیم تھے مہندم ہوگیا۔ پندرہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تھانے، نوی ممبئی اور کلیان سے بھیونڈی پہنچ گئیں ۔ ہم نے ریسکیو آپریشن شروع کردیاہے تاہم ہمارے پاس مناسب آلات نہیں ہیں، این ڈی آر ایف نے بتایا۔ ہم ملبہ کو عملہ کی مدد سے نہیں ہٹا سکتے ۔ عمارت جو ایل شکل کی بنی ہوئی تھی کا ایک حصہ گرنے لگا ۔ ہم نے کچڑاور پلاسٹر کو گرتے ہوئے دیکھا اور بعد ازاں پوری عمارت منہدم ہوگئی ۔ وہ حصہ جس میں سیڑھیاں بنی ہوئی تھیں گرجانے سے عمارت کے اوپری حصہ کے لوگ نیچے اتر پائے ، رام کیسروانی، ایک عینی شاہد نے بتایا۔ تقریبا بائیس افراد کو فائد بریگیڈ عملے نے بچالیا ۔ اس مقام پر تھانے اور کلیان سے ڈیزاسٹر کنٹرول ٹیمیں فوری پہنچیں جب کہ مقامی فائر مین بھی حرکت میں آگئے ۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم مقامی ایجنسیوں کی مدد سے بچاؤ آپریشن کے لئے پہنچ چکی ہے ۔ عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملنے پر میونسپل کمشنر ای رویندردن اور مقامی تحصیلدار ویشالی ملبا ٹے بھی وہاں پہنچ گئے اور بچاؤ اقدامات کی نگرانی کی ۔ بھیونڈی بلدیہ کے ترجمانکے بموجب عمارت کے مکینوں ک قبل ازیں تخلیہ کی نوٹس دی گئی تھی جس کے بعد وہاں رہنے والے چھ خاندان نے تخلیہ کردیا۔ جب کہ دیگر وہیں مقیم رہے۔ دریں اثناء یو این آئی کے بموجب تھانے کلکٹر مہندر کلیانگر نے بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کی ہدایت دی کہ وہ ٹاؤن میں موجود تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کے فی الفورتخلیہ کو یقینی بنائے ۔ کلکٹر کی یہ ہدایات ، اندرون ایک ہفتہ ٹاؤن میں دوسری عمارت منہدم ہوجانے کے بعد جاری کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیزارسٹرمینجمنٹ سل آفیسر ، اسمیتا نکم نے یو این آئی کو بتایا کہ این ڈی ایف کی بیالیس رکنی ٹیم ٹاؤن پہنچ چکی ہے ۔ اور طوفانی بارش کے باوجود اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جہاں ملبہ میں چھ افراد پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ خاتون عہدیدار نے کہا کہ ضلع کلکٹر نے ٹاؤن میونسپل کمشنر ای رویندرن کے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں ، نے میونسپل عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مخدوش عمارتوں سے تخلیہ کروائے گئے ، رہائشیوں کو ساتھ ہی ساتھ کرایہ دار صداقتنامے بھی جاری کرتے جائیں، تاکہ ان مخدوش عمارتوں کی تعمیر نو کے وقت ان کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ کیاجاسکے ۔ بھیونڈی رکن اسمبلی کپیل پاٹل اور مقامی رکن اسمبلی روپیش مہاترے نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

8 Killed After Building Collapses In Bhiwandi Near Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں